رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 11° صاف 22° / 10°فجر 05:29ظہر 12:16عصر 16:04مغرب 17:40عشا 19:02
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایڈیٹر: کامران جاوید
لوئر چترال پولیس کی منشیات کے خلاف کمیونٹی مہم کے حوصلہ افزا نتائجاے این پی کا صوبائی اجلاس، امن و امان پر تشویش اور جلسے کی تیاریوں کا جائزہشانگلہ میں بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ، کاروبار اور معمولات زندگی مفلوجبیکن ہاس کینال سائیڈ میں جونیئر بچوں کا سپورٹس گالا منعقدآر پی او ملاکنڈ زاہد نواز مروت کا شانگلہ کا دورہ، شجرکاری اور ترقیاتی کاموں کا معائنہپاکستان، سری لنکا پہلے ٹیسٹ کے ٹکٹ جمعہ سے فروخت ہوں گےمدینہ منورہ پر حوثی حملے کی علما کونسل کی شدید مذمتاکتوبر میں 5 ہزار سے زائد نئی کمپنیاں رجسٹر، کل تعداد 3 لاکھ 21 ہزار سے تجاوزکشمیر چوک انڈر پاس 27 دن میں مکمل، وزیراعظم کی تقریب سے خطابقومی کرکٹرز کو افغانستان پریمئر لیگ کے لیے این او سی نہیںبھارتی سموگ پاکستان سمیت خطے کی فضا کو زہر آلود کرنے لگیآر پی او زاہد نواز مروت کا شانگلہ میں امن و امان پر زور
صفحہ اول› بلوچستان ›قلعہ عبداللہ

قلعہ عبداللہ: ڈپٹی کمشنر منور حسین مگسی کا بھنگ کے خلاف مشترکہ آپریشن کا جائزہ

قلعہ عبداللہ: ڈپٹی کمشنر منور حسین مگسی نے چمن اسکاؤٹس کے بریگیڈیئر ظہرار اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر خلیل احمد بگٹی کے ہمراہ ضلع کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے بھنگ کی غیر قانونی کاشت کے خلاف جاری آپریشن کا تفصیلی جائزہ لیا۔

اس موقع پر مختلف علاقوں میں کاشت کی گئی بھنگ کی فصل تلف کرنے کے لیے ٹریکٹرز اور جدید مشینری کے ذریعے کارروائیاں کی گئیں، جن میں ضلعی انتظامیہ، پولیس اور متعلقہ اداروں کے اہلکاروں نے مشترکہ طور پر حصہ لیا۔

دورے کے دوران ڈپٹی کمشنر منور حسین مگسی نے بریگیڈیئر ظہرار اور ڈی پی او خلیل احمد بگٹی کو جاری آپریشن، اب تک کی کارروائیوں، امن و امان کی صورتحال اور دیگر انتظامی امور کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ انہوں نے آپریشن میں مصروف جوانوں سے ملاقات بھی کی اور بھنگ کی کاشت کے خاتمے کے لیے جاری عملی اقدامات اور پیش رفت کا جائزہ لیا۔

متعلقہ حکام نے عزم ظاہر کیا کہ ضلع قلعہ عبداللہ سے بھنگ کی غیر قانونی کاشت کے مکمل خاتمے، منشیات کی روک تھام اور قانون کی عملداری یقینی بنانے کے لیے مشترکہ کارروائیاں مزید مؤثر انداز میں جاری رکھی جائیں گی۔ ضلعی انتظامیہ اور پولیس اس حوالے سے کسی قسم کی غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں کریں گی۔

اشتہار