رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 11° صاف 22° / 11°فجر 05:24ظہر 12:16عصر 16:09مغرب 17:46عشا 19:07
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایڈیٹر: کامران جاوید
عالمی بینک: پاکستان میں غربت کی شرح 29 فیصد تک پہنچ گئی، عدم مساوات بھی بڑھیمعروف برطانوی اداکار سر پیٹرک اسٹیورٹ 86 برس کی عمر میں چل بسےراشد خان ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں 200 وکٹیں لینے والے پہلے بولر بن گئےمیٹا نے نوعمر لڑکی کا مقدمہ نمٹا لیا، لاس اینجلس ٹرائل میں صرف اسنیپ رہ گئیانتخابات میں مبینہ غیر ملکی مداخلت کی تحقیقات میں موساد بھی شین بیٹ کی معاونامریکا کا سعودی عرب سے غیر ہنگامی سرکاری عملے اور اہل خانہ کو نکلنے کا حکمرونالڈو کی ہیٹ ٹرک، النصر نے الخلود کو 5-3 سے ہرا دیاپیٹرولیم لیوی میں فوری کمی مسترد، آئندہ بجٹ میں مرحلہ وار کمی پر غوررواں سال کے نو ماہ میں چار لاکھ 27 ہزار سے زائد پاکستانی بیرونِ ملک روزگار کے لیے رجسٹرسہ ملکی ون ڈے سیریز کا فائنل: پاکستان کا سامنا سری لنکا سے، رینکنگ میں بہتری کا موقعانتخابی اصلاحات کمیٹی: پیپلز پارٹی کا اپوزیشن سے رابطہ، جواب مشاورت کے بعد دینے کا عندیہاوگرا کا اکتوبر کے لیے آر ایل این جی کی قیمتوں میں 15.3 فیصد تک اضافے کا نوٹیفکیشن

سیوی: کمشنر عرفان اللہ خان کا ڈویژنل پبلک سکول کا دورہ، طلباء سے تعلیمی سوالات

سیوی: کمشنر عرفان اللہ خان کا ڈویژنل پبلک سکول کا دورہ، طلباء سے تعلیمی سوالات
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

سیوی: کمشنر سیوی ڈویژن عرفان اللہ خان نے ڈویژنل پبلک سکول سیوی کا دورہ کیا۔ اس موقع پر سکول کے پرنسپل بھی ان کے ہمراہ تھے۔ دورے کے دوران کمشنر نے مختلف کلاس رومز کا معائنہ کیا اور طلباء سے تعلیمی سرگرمیوں، نصاب اور مختلف مضامین کے حوالے سے سوالات کیے، جن کے ذریعے طلباء کی تعلیمی استعداد اور سیکھنے کے معیار کا جائزہ لیا گیا۔

طلباء اور اساتذہ سے خطاب

کمشنر عرفان اللہ خان نے طلباء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم کسی بھی معاشرے کی ترقی اور روشن مستقبل کی بنیاد ہے۔ طلباء محنت، لگن اور نظم و ضبط کو اپنا شعار بنائیں اور اپنی تعلیم پر خصوصی توجہ دیں تاکہ وہ مستقبل میں ملک و قوم کی ترقی میں مؤثر کردار ادا کر سکیں۔ انہوں نے طلباء کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ علم کے حصول کے ساتھ ساتھ کردار سازی، اخلاقی تربیت اور اساتذہ کا احترام بھی انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔

اس موقع پر کمشنر سیوی ڈویژن نے اساتذہ سے بھی خطاب کیا اور کہا کہ معیاری تعلیم کی فراہمی اور نئی نسل کی بہتر تربیت میں اساتذہ کا کردار بنیادی اہمیت رکھتا ہے۔ اساتذہ طلباء کی تعلیمی صلاحیتوں کو نکھارنے، ان میں خود اعتمادی پیدا کرنے اور ان کی اخلاقی تربیت پر خصوصی توجہ دیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ تعلیمی اداروں میں نظم و ضبط، تدریسی معیار اور مثبت تعلیمی ماحول کو برقرار رکھا جائے تاکہ طلباء کو بہتر تعلیمی سہولیات میسر آ سکیں۔

شجرکاری مہم

دورے کے دوران کمشنر عرفان اللہ خان نے شجرکاری مہم میں بھی حصہ لیا اور پودا لگا کر ماحول کو سرسبز و شاداب بنانے کی اہمیت اجاگر کی۔ انہوں نے کہا کہ درخت لگانا ماحول کے تحفظ، فضائی آلودگی میں کمی اور آنے والی نسلوں کے لیے صحت مند ماحول کی فراہمی کے حوالے سے انتہائی ضروری ہے۔ طلباء اور اساتذہ کو بھی شجرکاری کی اہمیت سے آگاہ کرتے ہوئے پودوں کی حفاظت اور دیکھ بھال کی ترغیب دی۔

کمشنر سبی ڈویژن عرفان اللہ خان ڈویژنل پبلک سکول سبی کے اساتذہ کو تعلیمی معیار کی بہتری اور طلباء کی بہتر تربیت کے حوالے سے ہدایات دے رہے ہیں۔
کمشنر سبی ڈویژن عرفان اللہ خان ڈویژنل پبلک سکول سبی کے اساتذہ کو تعلیمی معیار کی بہتری اور طلباء کی بہتر تربیت کے حوالے سے ہدایات دے رہے ہیں۔
کمشنر سبی ڈویژن عرفان اللہ خان ڈویژنل پبلک سکول سبی میں شجرکاری مہم کے تحت پودا لگا رہے ہیں۔
کمشنر سبی ڈویژن عرفان اللہ خان ڈویژنل پبلک سکول سبی میں شجرکاری مہم کے تحت پودا لگا رہے ہیں۔

تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان