سیوی: ڈپٹی کمشنر میجر (ر) الیاس کبزئی کی قیادت میں انسدادِ پولیو آگاہی واک

سیوی: ڈپٹی کمشنر سیوی میجر (ر) الیاس کبزئی کی قیادت میں 2 نومبر سے شروع ہونے والی انسدادِ پولیو مہم کے حوالے سے آگاہی واک کا انعقاد کیا گیا، جس میں محکمہ صحت کے افسران، طلبا، معززین اور دیگر متعلقہ افراد نے شرکت کی۔
واک کا مقصد عوام میں پولیو کے خاتمے کے حوالے سے شعور اجاگر کرنا اور والدین کو انسدادِ پولیو مہم کی اہمیت سے آگاہ کرنا تھا۔ اس موقع پر شرکاء نے عوام پر زور دیا کہ وہ اپنے پانچ سال تک کی عمر کے تمام بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے لازمی پلوائیں اور پولیو ٹیموں کے ساتھ بھرپور تعاون کریں۔
ڈپٹی کمشنر سیوی میجر (ر) الیاس کبزئی نے کہا کہ پولیو کا خاتمہ ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ والدین اپنے بچوں کو عمر بھر کی معذوری سے محفوظ رکھنے کے لیے ہر انسدادِ پولیو مہم کے دوران پولیو کے قطرے ضرور پلوائیں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ کوئی بچہ پولیو کے حفاظتی قطروں سے محروم نہ رہے۔
حکومت بلوچستان بچوں کو پولیو سے محفوظ رکھنے اور صوبے سے پولیو کے مکمل خاتمے کے لیے موثر اقدامات جاری رکھے ہوئے ہے۔ عوام سے اپیل ہے کہ 2 نومبر سے شروع ہونے والی انسدادِ پولیو مہم کے دوران پولیو ٹیموں کے ساتھ تعاون کریں۔
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان











