حب: ڈیم میں پانی کی قلت پر کمشنر سائرہ عطا کا ہنگامی رابطہ، جوائنٹ سروے کی ہدایت
لسبیلہ: حب ڈیم سے پانی کی قلت کے سنگین بحران پر کمشنر لسبیلہ ڈویژن سائرہ عطا نے حب ڈیم پراجیکٹ کے حکام سے ہنگامی ٹیلی فونک رابطہ کیا اور جوائنٹ سروے کی ہدایت کی۔
ضلع حب کے صنعتی زون اور شہری علاقوں کو پانی کی فوری فراہمی یقینی بنانے کے لیے کمشنر سائرہ عطا نے ڈیم حکام کو وفاقی اداروں اور واپڈا کے ساتھ مل کر مشترکہ حکمتِ عملی اپنانے کا حکم دیا ہے۔
کمشنر لسبیلہ نے واضح کیا کہ حب کے صنعتی زون اور عام شہریوں کو پانی کے بحران سے بچانے کے لیے تمام محکموں کو ہنگامی بنیادوں پر کام کرنا ہوگا۔











