رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 11° صاف 22° / 11°فجر 05:24ظہر 12:16عصر 16:09مغرب 17:46عشا 19:07
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایڈیٹر: کامران جاوید
عالمی بینک: پاکستان میں غربت کی شرح 29 فیصد تک پہنچ گئی، عدم مساوات بھی بڑھیمعروف برطانوی اداکار سر پیٹرک اسٹیورٹ 86 برس کی عمر میں چل بسےراشد خان ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں 200 وکٹیں لینے والے پہلے بولر بن گئےمیٹا نے نوعمر لڑکی کا مقدمہ نمٹا لیا، لاس اینجلس ٹرائل میں صرف اسنیپ رہ گئیانتخابات میں مبینہ غیر ملکی مداخلت کی تحقیقات میں موساد بھی شین بیٹ کی معاونامریکا کا سعودی عرب سے غیر ہنگامی سرکاری عملے اور اہل خانہ کو نکلنے کا حکمرونالڈو کی ہیٹ ٹرک، النصر نے الخلود کو 5-3 سے ہرا دیاپیٹرولیم لیوی میں فوری کمی مسترد، آئندہ بجٹ میں مرحلہ وار کمی پر غوررواں سال کے نو ماہ میں چار لاکھ 27 ہزار سے زائد پاکستانی بیرونِ ملک روزگار کے لیے رجسٹرسہ ملکی ون ڈے سیریز کا فائنل: پاکستان کا سامنا سری لنکا سے، رینکنگ میں بہتری کا موقعانتخابی اصلاحات کمیٹی: پیپلز پارٹی کا اپوزیشن سے رابطہ، جواب مشاورت کے بعد دینے کا عندیہاوگرا کا اکتوبر کے لیے آر ایل این جی کی قیمتوں میں 15.3 فیصد تک اضافے کا نوٹیفکیشن
صفحہ اول› بلوچستان ›بارکھان

بارکھان: ڈپٹی کمشنر کا BSDI ترقیاتی اسکیموں کا دورہ، معیار اور بروقت تکمیل کی ہدایت

بارکھان: ڈپٹی کمشنر کا BSDI ترقیاتی اسکیموں کا دورہ، معیار اور بروقت تکمیل کی ہدایت
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

بارکھان: ڈپٹی کمشنر سعید الرحمٰن کاکڑ نے ایکسین بلڈنگز (B&R) طارق شیرانی کے ہمراہ BSDI کے تحت جاری ترقیاتی اسکیموں کا دورہ کیا اور منصوبوں پر جاری کام کی پیش رفت، تعمیراتی معیار اور دستیاب سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا۔

دورے کے دوران ڈپٹی کمشنر نے بستی حکیمانی گرلز اسکول میں دو نئے کمروں کی تعمیر، بستی لاکھا دھم اسکول میں مرمتی کام اور گورنمنٹ ڈگری کالج بارکھان میں آئی ٹی لیب کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر متعلقہ افسران نے جاری ترقیاتی کاموں اور منصوبوں کی پیش رفت سے متعلق بریفنگ دی۔

ہدایات اور نگرانی

ڈپٹی کمشنر سعید الرحمٰن کاکڑ نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ BSDI کے تحت جاری تمام ترقیاتی اسکیموں میں تعمیراتی معیار، شفافیت اور مقررہ مدت میں تکمیل کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے کام کی رفتار مزید تیز کرنے اور تمام منصوبوں کو جلد از جلد مکمل کرنے پر زور دیتے ہوئے واضح کیا کہ ترقیاتی منصوبوں میں غفلت، ناقص معیار اور غیر ضروری تاخیر کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ تعلیمی اداروں میں بنیادی سہولیات کی فراہمی اور تعلیمی انفراسٹرکچر کی بہتری حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔ ان منصوبوں کی بروقت تکمیل سے طلبہ کو بہتر تعلیمی ماحول اور جدید سہولیات میسر آئیں گی۔

انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ ترقیاتی منصوبوں کی باقاعدہ نگرانی جاری رکھی جائے تاکہ عوامی وسائل کا مؤثر استعمال یقینی بناتے ہوئے منصوبوں کے ثمرات طلبہ اور عوام تک پہنچائے جا سکیں۔

تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان