رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 12° صاف 22° / 12°فجر 05:21ظہر 12:16عصر 16:12مغرب 17:49عشا 19:10
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایڈیٹر: کامران جاوید
ووچچ کی شکست تسلیم، طلبہ کی حمایت یافتہ فہرست سربیا کے انتخابات میں کامیابامریکا کی حراست میں موجود افغانوں کو پاکستان ڈی پورٹ کرنے کے لیے پرواز کا منصوبہ، اتحادیوں کے رشتہ دار بھی شاملقومی اسمبلی نے فرنٹیئر کانسٹیبلری تنظیم نو سمیت اہم بلز منظور کر لیےکرس براؤن کو لندن نائٹ کلب حملے پر معطل سزا سنا دی گئیلولا چوتھی بار برازیل کے صدر منتخب، فلاویو بولسونارو کا شکست تسلیم کرنے سے انکاراسٹار ٹریک کی اصل سیریز کے “چیکوف” والٹر کوینگ 90 برس کی عمر میں انتقال کر گئےحارث رؤف کا بگ بیش لیگ میں ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز سے معاہدہصائم ایوب تین ملکی ون ڈے اسکواڈ سے ریلیز، صاحبزادہ فرحان کی شمولیتلام فیشن ویک کا تیسرا روز، مشرقی و مغربی ملبوسات کی نمائششیرباز مری نے قازقستان میں نومیڈ ایم ایم اے چیمپئن شپ کا گولڈ میڈل جیت لیاجی ایچ کیو حملہ کیس: طاہر صادق کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم برقرار، وفاق کی درخواست مستردتہران میں پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے اعلیٰ حکام کی ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے ملاقات

انتخابات سے دو روز قبل نیتن یاہو کی تل ابیب پر ایٹمی دھماکے کی مصنوعی تصویر شیئر

انتخابات سے دو روز قبل نیتن یاہو کی تل ابیب پر ایٹمی دھماکے کی مصنوعی تصویر شیئر
فائل فوٹو: اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو — تصویر: بشکریہ reuters.com

تل ابیب: اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے انتخاب سے دو روز قبل تل ابیب پر ایٹمی دھماکے کی مصنوعی ذہانت سے تیار کردہ تصویر شیئر کر دی۔

اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو نے ایران کے جوہری خطرے سے متعلق خبردار کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر ایک ایسی تصویر شیئر کی ہے جس میں تل ابیب جیسے گنجان آباد شہر کے اوپر ایٹمی دھماکے سے اٹھنے والا دیوہیکل بادل دکھایا گیا ہے۔

یہ تصویر مصنوعی ذہانت (اے آئی) کی مدد سے تیار کی گئی تھی، جس پر اپوزیشن رہنماؤں نے انہیں انتخابی مہم میں خوف پھیلانے کا الزام دیا ہے۔

اسرائیلی اخبار یروشلم پوسٹ کے مطابق نیتن یاہو نے اتوار 25 اکتوبر کو اپنے سرکاری انسٹاگرام اکاؤنٹ پر یہ تصویر شیئر کی، جبکہ اسرائیل میں 27 اکتوبر کو انتخابات ہونے والے ہیں۔

پوسٹ کا متن

نیتن یاہو نے تصویر کے ساتھ اپنے پیغام میں کہا کہ اسرائیل کو ایران اور اس کے اتحادی گروہوں کی جانب سے وجودی خطرات لاحق ہیں اور ملک کی سلامتی کے حوالے سے صورت حال مزید خطرناک ہو چکی ہے۔ انہوں نے لکھا کہ یہ حیران کن ہے کہ کچھ بھی تبدیل نہیں ہوا بلکہ ایران اور اس کے اتحادیوں سے لاحق وجودی خطرے کے باعث حالات پہلے سے زیادہ خطرناک ہو گئے ہیں۔

اسرائیلی وزیراعظم نے مزید کہا کہ نئی پیش رفت اور سامنے آنے والے حقائق کا تقاضا ہے کہ عوام اختلافات کو ایک طرف رکھ کر سب سے اہم معاملے پر توجہ دیں، یعنی ایران میں کارروائی کو ختم کرنا۔ نیتن یاہو کی پوسٹ میں تصویر کے مقام کی واضح طور پر نشاندہی نہیں کی گئی، تاہم منظر تل ابیب شہر سے مشابہ دکھائی دیتا ہے۔

اپوزیشن کا ردعمل

اپوزیشن رہنما یائر گولان نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا کہ اسرائیلی وزیراعظم نے تل ابیب پر ایٹم بم گرنے کی تصویر شائع کی ہے اور انہیں سوشل میڈیا سے دور رکھا جانا چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم اور ان کے قریبی ساتھیوں پر دباؤ بڑھ رہا ہے اور وہ اپنا کنٹرول کھوتے دکھائی دے رہے ہیں۔ ان کے مطابق منگل کو ہونے والے انتخابات میں خوف پھیلانے والوں کو تبدیل کرکے اسرائیل میں سلامتی اور معمول کے حالات بحال کیے جائیں گے۔

دوسری جانب اپوزیشن رہنما گادی آئزن کوٹ نے بھی نیتن یاہو پر انتخابی مہم کے دوران خوف پھیلانے کا الزام عائد کیا۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ نیتن یاہو ایک بار پھر خوف پر مبنی انتخابی حکمت عملی اختیار کر رہے ہیں اور ہر انتخاب کے موقع پر جھوٹ اور خوف پھیلانے کا یہی طریقہ اپنایا جاتا ہے۔

آئزن کوٹ نے ایران کے خلاف جنگ کے مقاصد حاصل کرنے میں ناکامی کا الزام بھی نیتن یاہو پر عائد کیا اور کہا کہ اسرائیلی عوام دو روز بعد ووٹ کے ذریعے اپنا فیصلہ سنائیں گے۔