رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 11° صاف 22° / 10°فجر 05:29ظہر 12:16عصر 16:04مغرب 17:40عشا 19:02
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایڈیٹر: کامران جاوید
لوئر چترال پولیس کی منشیات کے خلاف کمیونٹی مہم کے حوصلہ افزا نتائجاے این پی کا صوبائی اجلاس، امن و امان پر تشویش اور جلسے کی تیاریوں کا جائزہشانگلہ میں بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ، کاروبار اور معمولات زندگی مفلوجبیکن ہاس کینال سائیڈ میں جونیئر بچوں کا سپورٹس گالا منعقدآر پی او ملاکنڈ زاہد نواز مروت کا شانگلہ کا دورہ، شجرکاری اور ترقیاتی کاموں کا معائنہپاکستان، سری لنکا پہلے ٹیسٹ کے ٹکٹ جمعہ سے فروخت ہوں گےمدینہ منورہ پر حوثی حملے کی علما کونسل کی شدید مذمتاکتوبر میں 5 ہزار سے زائد نئی کمپنیاں رجسٹر، کل تعداد 3 لاکھ 21 ہزار سے تجاوزکشمیر چوک انڈر پاس 27 دن میں مکمل، وزیراعظم کی تقریب سے خطابقومی کرکٹرز کو افغانستان پریمئر لیگ کے لیے این او سی نہیںبھارتی سموگ پاکستان سمیت خطے کی فضا کو زہر آلود کرنے لگیآر پی او زاہد نواز مروت کا شانگلہ میں امن و امان پر زور

اورماڑہ: اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر ماہ نور برکت کا ہڈ میں بنیادی مرکز صحت اور اسکول کا معائنہ

اورماڑہ: اسسٹنٹ کمشنر اورماڑہ ڈاکٹر ماہ نور برکت نے 30 اکتوبر کو گاؤں ہڈ کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے بنیادی مرکز صحت اور گورنمنٹ بوائز مڈل اسکول ہڈ کا معائنہ کیا۔ انہوں نے دونوں اداروں میں عملے کی حاضری، دستیاب بنیادی سہولیات، طبی خدمات کی فراہمی، تدریسی سرگرمیوں اور مجموعی انتظامی امور کا تفصیلی جائزہ لیا۔

انہوں نے متعلقہ عملے کی حاضری اور اداروں کی فعالیت کا جائزہ لیتے ہوئے عوام کو معیاری طبی سہولیات اور طلبہ کو بہتر تعلیمی ماحول کی فراہمی کی اہمیت پر زور دیا۔

اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ دور دراز علاقوں میں صحت اور تعلیم کے سرکاری اداروں کی باقاعدہ نگرانی، خدمات کی بہتری اور عوامی فلاح و بہبود کے لیے اقدامات کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔

اشتہار