رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 17° صاف 22° / 9°فجر 05:21ظہر 12:16عصر 16:13مغرب 17:50عشا 19:11
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایڈیٹر: کامران جاوید
ٹرمپ کا اوباما پر ایران کو اربوں ڈالر دینے اور جوہری ہتھیار کی راہ ہموار کرنے کا الزامایران کا امریکا کو دوبارہ فوجی کارروائی سے خبردار، عباس عراقچی کا بیانایران پر حملہ کل ہو سکتا ہے، ایران کے معاملے کو اچھے طریقے سے نمٹایا: ٹرمپامریکا کا سعودی عرب سے سفارتی عملہ واپس بلانے کا فیصلہ، عراق سفر سے گریز کی ہدایت میں توسیعایران: امریکا کے ساتھ جنگ بندی میں تمام محاذوں پر لڑائی مکمل بند ہونا ضروری، عراقچیعراق میں ایرانی کرد گروپ کے ٹھکانے پر ڈرون حملہ، امریکا کا شہریوں کو سفر سے گریز کا انتباہاو آئی سی سیکرٹری جنرل کی مکہ، مدینہ اور سعودی شہروں پر حوثی حملوں کی مذمتوزیراعظم شہباز شریف کا دو سال میں 5 لاکھ طلبہ کو کروم بکس فراہم کرنے کا اعلانقومی اسمبلی کا رواں اجلاس 30 اکتوبر تک بڑھا دیا گیا، اہم بلز منظور ہوں گےقلعہ سیف اللہ میں کارروائی، اہم دہشت گرد کمانڈر ہلاک: ضیا اللہ لانگوگورنر کی نوشہرہ میں پرویز خٹک سے ملاقات، وفاق کے ساتھ مسائل کے حل پر باتاسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر عملدرآمد کی نئی کوشش ہونی چاہیے: ایرانی صدر پزشکیان

اسلام آباد کو ایڈمنسٹریٹو یونٹ بنانے کیلئے حدود و قیود کے تعین پر کام شروع

اسلام آباد کو ایڈمنسٹریٹو یونٹ بنانے کیلئے حدود و قیود کے تعین پر کام شروع

ذرائع وزارتِ منصوبہ بندی کے مطابق ابتدائی طور پر موجودہ وفاقی دارالحکومت علاقہ ہی کو نئے صوبے یا ایڈمنسٹریٹو یونٹ کی حدود قرار دیے جانے کا امکان ہے، دوسرے مرحلے میں اسلام آباد سے ملحقہ بعض علاقوں کو بھی نئے صوبے یا ایڈمنسٹریٹو یونٹ میں شامل کیا جا سکتا ہے، تاہم اس کے لیے صوبوں کی موجودہ حدود میں تبدیلی اور باقاعدہ حد بندی کرنا ضروری ہوگی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ صوبائی اسمبلیوں کی قرارداد کے ذریعے منظوری کے بغیر صوبائی علاقوں کو نئے ایڈمنسٹریٹو یونٹ میں شامل نہیں کیا جا سکے گا، جبکہ نئے یونٹ کی حدود اور اختیارات کا حتمی فیصلہ آئینی و قانونی طریقہ کار کے مطابق ہوگا۔

دستاویز کے مطابق اسلام آباد کے انتظامی ڈھانچے کے حوالے سے وفاق سے اختیارات مقامی حکومت کو منتقل کرنے کی سفارشات تیار کرلی گئی ہیں، جس کے تحت اختیارات نچلی سطح تک منتقل کیے جائیں گے اور اسلام آباد میں نمائندہ حکومت قائم کی جائے گی۔

پلاننگ کمیشن کی دستاویز کے مطابق امن و امان اور ماسٹر پلاننگ کے معاملات نئے ایڈمنسٹریٹو یونٹ کے دائرہ اختیار میں شامل نہیں ہوں گے، جبکہ اسلام آباد کے الگ ایڈمنسٹریٹو یونٹ بننے کی صورت میں امن و امان اور ماسٹر پلاننگ کے اختیارات وفاقی حکومت کے پاس برقرار رہیں گے۔

موضوعات: