رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 10° جزوی بادل 20° / 10°فجر 05:32ظہر 12:16عصر 16:01مغرب 17:37عشا 19:00
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایڈیٹر: کامران جاوید
عمران خان کو پمز میں آنکھ کا انجیکشن لگا کر واپس اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیاکوہاٹ کے علاقے گمبٹ میں پولیس پارٹی پر فائرنگ، 12 اہلکار زخمیتیراہ سے سابق افغان فوجی گرفتار، پاکستان میں دہشت گردی کے الزاماتماسکو میں یوریشین فلم ایوارڈز، پاکستان کی دو فلمیں ’ویلکم ٹو پنجاب‘ اور ’میرا لیاری‘ نامزدجمعیت علمائے اسلام (ف) اسلام آباد کے امیر اویس عزیز کا 15 دن کا جسمانی ریمانڈ منظورپیٹرول اور ڈیزل سستے ہونے کے بعد لاہور میں ٹرانسپورٹ کرایوں میں کمیپاکستان اور روس کے درمیان 10 سے زائد معاہدوں پر دستخط کی تیاری آخری مراحل میںپٹرول 3 اور ڈیزل 7 روپے فی لیٹر سستا، نئی قیمتیں 12 نومبر سے نافذسالک حسین کا مریم نواز کو مشورہ: سیاست میں ‘وومن کارڈ’ استعمال نہ کریںراولپنڈی ٹیسٹ کا تیسرا دن: سری لنکا 4 وکٹوں پر 404 رنز بنا کر مستحکم پوزیشن میںایران پر دوبارہ حملوں کے معاملے پر ٹرمپ اور نیتن یاہو میں تلخ کلامی کا انکشافاورکزئی میں سیکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 10 مبینہ دہشت گرد ہلاک

بال ٹیمپرنگ کیس دوبارہ نہ کھولنے کا فیصلہ، کرکٹ آسٹریلیا کا مؤقف سامنے آ گیا

بال ٹیمپرنگ کیس دوبارہ نہ کھولنے کا فیصلہ، کرکٹ آسٹریلیا کا مؤقف سامنے آ گیا
فائل فوٹو: کیپ ٹاؤن بال ٹیمپرنگ اسکینڈل، مارچ 2018 — تصویر: بشکریہ forbes.com

سڈنی: کرکٹ آسٹریلیا نے بال ٹیمپرنگ کیس کی تحقیقات دوبارہ نہ کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔

کرکٹ آسٹریلیا کے چیف ایگزیکٹو ٹوڈ گرینبرگ کا کہنا ہے کہ ماضی میں واپس جانے کا کوئی فائدہ نہیں، بورڈ سمجھتا ہے کہ کیس دوبارہ کھولنے کی کوئی ٹھوس وجہ موجود نہیں۔

ٹوڈ گرینبرگ نے کہا ہے کہ اب وقت آ گیا ہے کہ آگے کی طرف دیکھا جائے، بورڈ کا بھی اس معاملے پر یہی واضح مؤقف ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز اس معاملے پر جلد بات کریں گے۔

واضح رہے کہ عثمان خواجہ کی جانب سے بال ٹیمپرنگ کیس سے متعلق انکشافات کے بعد کرکٹ آسٹریلیا نے بھی بیان جاری کیا تھا، جس میں کہا گیا تھا کہ وہ اس معاملے میں کی گئی تحقیقات سے مطمئن ہے۔

موضوعات:
اشتہار