رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 11° ابر آلود 20° / 10°فجر 05:32ظہر 12:16عصر 16:01مغرب 17:37عشا 19:00
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایڈیٹر: کامران جاوید
عمران خان کو پمز میں آنکھ کا انجیکشن لگا کر واپس اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیاکوہاٹ کے علاقے گمبٹ میں پولیس پارٹی پر فائرنگ، 12 اہلکار زخمیتیراہ سے سابق افغان فوجی گرفتار، پاکستان میں دہشت گردی کے الزاماتماسکو میں یوریشین فلم ایوارڈز، پاکستان کی دو فلمیں ’ویلکم ٹو پنجاب‘ اور ’میرا لیاری‘ نامزدجمعیت علمائے اسلام (ف) اسلام آباد کے امیر اویس عزیز کا 15 دن کا جسمانی ریمانڈ منظورپیٹرول اور ڈیزل سستے ہونے کے بعد لاہور میں ٹرانسپورٹ کرایوں میں کمیپاکستان اور روس کے درمیان 10 سے زائد معاہدوں پر دستخط کی تیاری آخری مراحل میںپٹرول 3 اور ڈیزل 7 روپے فی لیٹر سستا، نئی قیمتیں 12 نومبر سے نافذسالک حسین کا مریم نواز کو مشورہ: سیاست میں ‘وومن کارڈ’ استعمال نہ کریںراولپنڈی ٹیسٹ کا تیسرا دن: سری لنکا 4 وکٹوں پر 404 رنز بنا کر مستحکم پوزیشن میںایران پر دوبارہ حملوں کے معاملے پر ٹرمپ اور نیتن یاہو میں تلخ کلامی کا انکشافاورکزئی میں سیکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 10 مبینہ دہشت گرد ہلاک

آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگوں سے دو آئل ٹینکروں میں آگ لگنے کا دعویٰ

آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگوں سے دو آئل ٹینکروں میں آگ لگنے کا دعویٰ
فائل فوٹو: آبنائے ہرمز میں آگ کی لپیٹ میں آئے آئل ٹینکر — تصویر: بشکریہ aa.com.tr

تہران: ایران کے پاسدارانِ انقلاب کی بحریہ کا دعویٰ ہے کہ آبنائے ہرمز میں دو آئل ٹینکر بحری بارودی سرنگوں سے ٹکرانے کے بعد آگ کی لپیٹ میں آ گئے۔

پاسدارانِ انقلاب کی بحریہ کے بیان کے مطابق دونوں ٹینکر آبنائے ہرمز میں اس راستے سے گزر رہے تھے جسے ایران نے غیر مجاز قرار دیا ہے۔ اسی دوران وہ بارودی سرنگوں سے ٹکرا گئے، جس کے نتیجے میں ان میں آگ بھڑک اٹھی۔

بیان میں ٹینکروں کے نام، ان کی ملکیت، آگ لگنے کے بعد کی صورتِ حال یا ممکنہ جانی نقصان سے متعلق کوئی تفصیل فراہم نہیں کی گئی۔ تاحال اس واقعے کی آزادانہ تصدیق سامنے نہیں آئی اور نہ ہی متعلقہ بحری جہازوں یا دیگر حکام کی جانب سے فوری طور پر کوئی تفصیلی بیان جاری کیا گیا ہے۔

موضوعات:
اشتہار