رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 11° جزوی بادل 20° / 10°فجر 05:32ظہر 12:16عصر 16:01مغرب 17:37عشا 19:00
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایڈیٹر: کامران جاوید
عمران خان کو پمز میں آنکھ کا انجیکشن لگا کر واپس اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیاکوہاٹ کے علاقے گمبٹ میں پولیس پارٹی پر فائرنگ، 12 اہلکار زخمیتیراہ سے سابق افغان فوجی گرفتار، پاکستان میں دہشت گردی کے الزاماتماسکو میں یوریشین فلم ایوارڈز، پاکستان کی دو فلمیں ’ویلکم ٹو پنجاب‘ اور ’میرا لیاری‘ نامزدجمعیت علمائے اسلام (ف) اسلام آباد کے امیر اویس عزیز کا 15 دن کا جسمانی ریمانڈ منظورپیٹرول اور ڈیزل سستے ہونے کے بعد لاہور میں ٹرانسپورٹ کرایوں میں کمیپاکستان اور روس کے درمیان 10 سے زائد معاہدوں پر دستخط کی تیاری آخری مراحل میںپٹرول 3 اور ڈیزل 7 روپے فی لیٹر سستا، نئی قیمتیں 12 نومبر سے نافذسالک حسین کا مریم نواز کو مشورہ: سیاست میں ‘وومن کارڈ’ استعمال نہ کریںراولپنڈی ٹیسٹ کا تیسرا دن: سری لنکا 4 وکٹوں پر 404 رنز بنا کر مستحکم پوزیشن میںایران پر دوبارہ حملوں کے معاملے پر ٹرمپ اور نیتن یاہو میں تلخ کلامی کا انکشافاورکزئی میں سیکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 10 مبینہ دہشت گرد ہلاک

محمود خان اچکزئی سے بیرسٹر گوہر اور اسد قیصر کی ملاقات، بانی پی ٹی آئی کی صحت پر تشویش

محمود خان اچکزئی سے بیرسٹر گوہر اور اسد قیصر کی ملاقات، بانی پی ٹی آئی کی صحت پر تشویش
فائل فوٹو: محمود خان اچکزئی — تصویر: بشکریہ atlaspress.news

اسلام آباد: قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی سے رکن قومی اسمبلی اسد قیصر اور چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے ملاقات کی، جس میں بانی پی ٹی آئی کی صحت، عدالتی فیصلوں اور زیر حراست رہنماؤں کی رہائی سے متعلق تشویش کا اظہار کیا گیا۔

ترجمان تحریک تحفظ آئین پاکستان کے مطابق ملاقات محمود خان اچکزئی کی رہائش گاہ پر ہوئی، جس میں بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی صحت سے متعلق خبروں پر شدید تشویش کا اظہار کیا گیا۔

ملاقات کے اعلامیے میں مطالبہ کیا گیا کہ سپریم کورٹ کے 18 اگست کے فیصلے پر فوری اور مکمل عملدرآمد کیا جائے۔ تحریک تحفظ آئین پاکستان نے مطالبہ کیا کہ بانی چیئرمین پی ٹی آئی کو فوری طور پر شفا انٹرنیشنل ہسپتال اسلام آباد منتقل کیا جائے اور انہیں مکمل اور معیاری طبی سہولیات فراہم کی جائیں۔

اعلامیے میں وفاقی آئینی عدالت کی جانب سے پشاور ہائیکورٹ کو مقدمات کی سماعت سے روکنے پر بھی تشویش کا اظہار کیا گیا۔ اعلامیے کے مطابق گورنر راج، ایمرجنسی اور ایم پی او کے تحت قائم مقدمات کی سماعت روکنے کا اقدام یکطرفہ ہے، جس کے خلاف وفاقی آئینی عدالت میں باقاعدہ پٹیشن دائر کی جائے گی۔

تحریک تحفظ آئین پاکستان نے خیبر پختونخوا کے منتخب وزیراعلیٰ، اسپیکر اسمبلی، ارکان اسمبلی اور کارکنوں کو حراست میں رکھنے کی مذمت کرتے ہوئے تمام زیر حراست منتخب نمائندوں اور کارکنوں کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا۔

اعلامیے میں 10 نومبر کے اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے پر فوری عملدرآمد کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا گیا کہ عدالت کے نامزد وکلا کی بانی چیئرمین پی ٹی آئی سے فوری ملاقات کروائی جائے۔

ملاقات میں بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی بہنوں نورین نیازی اور عظمیٰ خان کی صحت سے متعلق خبروں پر بھی تشویش کا اظہار کیا گیا۔ اعلامیے میں علیمہ خان، عظمیٰ خان اور نورین نیازی کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا گیا، جن کے بارے میں تحریک تحفظ آئین پاکستان کا کہنا ہے کہ تینوں بہنوں کو ایم پی او کے تحت نظربند کیا گیا ہے۔

تحریک تحفظ آئین پاکستان نے آئین کی بالادستی اور قانون کی حکمرانی کے لیے جدوجہد جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔

اشتہار