گوادر: مولانا ہدایت الرحمان بلوچ کا سربندن کے گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول کا دورہ

گوادر: رکن صوبائی اسمبلی مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر گوادر زاہد بلوچ کے ہمراہ گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول سربندن کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے تعلیمی ماحول، تدریسی سرگرمیوں اور دستیاب بنیادی سہولیات کا جائزہ لیا۔
انہوں نے اسکول میں بجلی کی عدم دستیابی، پنکھوں کی کمی و خرابی، ڈیسک اور دیگر ضروری تعلیمی سہولیات کے فقدان سمیت اساتذہ کی کمی اور تدریسی امور سے متعلق مسائل کا جائزہ لیا۔
مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے ڈی ای او گوادر کو ہدایت کی کہ اسکول کو درپیش مسائل کے حل کے لیے فوری اور مؤثر اقدامات کیے جائیں اور طالبات کو بہتر تعلیمی ماحول، ضروری سہولیات اور معیاری تدریس کی فراہمی یقینی بنائی جائے تاکہ ان کی تعلیمی سرگرمیاں متاثر نہ ہوں۔
اس موقع پر ڈی ای او زاہد بلوچ نے یقین دہانی کرائی کہ اسکول میں نشاندہی کیے گئے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے اور تعلیمی سہولیات کی بہتری کے لیے ضروری اقدامات کیے جائیں گے۔
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان











