رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 16° جزوی بادل 21° / 11°فجر 05:27ظہر 12:16عصر 16:06مغرب 17:42عشا 19:04
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایڈیٹر: کامران جاوید
حارث رئوف بگ بیش لیگ میں ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز کی نمائندگی کے لیے پرجوششمالی کوریا کا بائنانس سے 6.3 ارب ڈالر کی چوری میں ملوث ہونے کے ایف بی آئی الزام کو مستردنیپال پریمیئر لیگ تنازع: 7 پاکستانی کرکٹرز وطن واپس آ گئےیورپ کے سپر مارکیٹس میں فریزرز ہیک، سویڈن سے بیلجیم تک خوراک ضائع کرنا پڑیہاکی کا مستقبل روشن، سہولتوں کی کمی نہیں؛ جیت کے لیے ٹارگٹ سیٹ کرنا ہوگا: محی الدین وانیبیرسٹر گوہر: سیاسی تنائو مزید نہ بڑھایا جائے، مسائل کا حل بات چیت سے نکالا جائےکوئٹہ کی عابدہ بتول عالمی ایٹم ویٹ ٹائٹل جیتنے والی پہلی پاکستانی خاتون باکسر بن گئیںایران اور سعودی عرب کے درمیان مذاکرات جاری، نئے علاقائی سکیورٹی انتظامات پر کوششبلاول بھٹو کی زیرِ صدارت پیپلز پارٹی کا اعلیٰ سطحی اجلاس، وزیراعظم سے ملاقات پر غورسر تال میوزک اکیڈمی کے باصلاحیت بچوں کا چرچا، علی ڈار کا اکیڈمی کا دورہگوہر: بانی پی ٹی آئی خیبرپختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی سے باخبر تھےٹرمپ کا انتباہ: ڈیموکریٹس کانگریس میں اکثریت لیں تو ’مسٹر ویٹو‘ بن جاؤں گا
صفحہ اول› بلوچستان ›صحبت پور

صحبت پور: ڈپٹی کمشنر فریدہ ترین نے ضلعی انسدادِ پولیو مہم کا باقاعدہ افتتاح کر دیا

صحبت پور: ڈپٹی کمشنر فریدہ ترین نے ضلعی انسدادِ پولیو مہم کا باقاعدہ افتتاح کر دیا
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

صحبت پور: ڈپٹی کمشنر صحبت پور فریدہ ترین نے آج بچے کو پولیو سے بچاؤ کے حفاظتی قطرے پلا کر ضلع صحبت پور میں انسدادِ پولیو مہم کا باقاعدہ آغاز کیا۔ اس موقع پر محکمہ صحت کے افسران اور متعلقہ حکام بھی موجود تھے۔

ڈپٹی کمشنر فریدہ ترین نے کہا کہ حکومت بلوچستان پولیو کے مکمل خاتمے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لا رہی ہے تاکہ مستقبل کی نسلوں کو اس موذی مرض اور عمر بھر کی معذوری سے محفوظ بنایا جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ پولیو کا خاتمہ قومی ذمہ داری ہے اور اس مقصد کے حصول کے لیے والدین، اساتذہ، علماء کرام، قبائلی عمائدین اور معاشرے کے تمام طبقات کا تعاون انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔

انہوں نے والدین پر زور دیا کہ وہ پانچ سال تک کی عمر کے تمام بچوں کو ہر پولیو مہم کے دوران حفاظتی قطرے لازمی پلوائیں اور پولیو ٹیموں کے ساتھ بھرپور تعاون کریں تاکہ کوئی بھی بچہ ان حفاظتی قطروں سے محروم نہ رہ جائے۔

ڈپٹی کمشنر نے محکمہ صحت کے افسران اور پولیو ٹیموں کو ہدایت کی کہ مہم کے دوران گھر گھر جا کر پانچ سال تک کی عمر کے تمام بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کو یقینی بنایا جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مہم کی مؤثر نگرانی، ٹیموں کی کارکردگی کا باقاعدگی سے جائزہ اور مقررہ اہداف کا حصول ہر صورت یقینی بنایا جائے تاکہ ضلع صحبت پور کو پولیو سے پاک بنانے کے حکومتی مشن کو کامیابی سے ہمکنار کیا جا سکے۔

صحبت پور۔ ڈپٹی کمشنر فریدہ ترین پولیو مہم کے افتتاح کے موقع پر بچی کی فنگر مارکنگ کر رہی ہیں
صحبت پور۔ ڈپٹی کمشنر فریدہ ترین پولیو مہم کے افتتاح کے موقع پر بچی کی فنگر مارکنگ کر رہی ہیں

تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

اشتہار