رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 11° ابر آلود 21° / 11°فجر 05:27ظہر 12:16عصر 16:06مغرب 17:42عشا 19:04
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایڈیٹر: کامران جاوید
حارث رئوف بگ بیش لیگ میں ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز کی نمائندگی کے لیے پرجوششمالی کوریا کا بائنانس سے 6.3 ارب ڈالر کی چوری میں ملوث ہونے کے ایف بی آئی الزام کو مستردنیپال پریمیئر لیگ تنازع: 7 پاکستانی کرکٹرز وطن واپس آ گئےیورپ کے سپر مارکیٹس میں فریزرز ہیک، سویڈن سے بیلجیم تک خوراک ضائع کرنا پڑیہاکی کا مستقبل روشن، سہولتوں کی کمی نہیں؛ جیت کے لیے ٹارگٹ سیٹ کرنا ہوگا: محی الدین وانیبیرسٹر گوہر: سیاسی تنائو مزید نہ بڑھایا جائے، مسائل کا حل بات چیت سے نکالا جائےکوئٹہ کی عابدہ بتول عالمی ایٹم ویٹ ٹائٹل جیتنے والی پہلی پاکستانی خاتون باکسر بن گئیںایران اور سعودی عرب کے درمیان مذاکرات جاری، نئے علاقائی سکیورٹی انتظامات پر کوششبلاول بھٹو کی زیرِ صدارت پیپلز پارٹی کا اعلیٰ سطحی اجلاس، وزیراعظم سے ملاقات پر غورسر تال میوزک اکیڈمی کے باصلاحیت بچوں کا چرچا، علی ڈار کا اکیڈمی کا دورہگوہر: بانی پی ٹی آئی خیبرپختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی سے باخبر تھےٹرمپ کا انتباہ: ڈیموکریٹس کانگریس میں اکثریت لیں تو ’مسٹر ویٹو‘ بن جاؤں گا
صفحہ اول› بلوچستان ›ہرنائی

ہرنائی میں انسدادِ پولیو کی سہ روزہ قومی مہم کا آغاز، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے افتتاح کیا

ہرنائی میں انسدادِ پولیو کی سہ روزہ قومی مہم کا آغاز، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے افتتاح کیا
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

ہرنائی: ضلع ہرنائی میں انسدادِ پولیو کی سہ روزہ قومی مہم کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے، جس کے تحت 2 نومبر سے 4 نومبر 2026 تک ضلع بھر میں پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔

مہم کا افتتاح ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہرنائی محمد سلیم ترین نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال ہرنائی میں بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلا کر کیا۔ اس موقع پر سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال میر سیف اللہ مری اور محکمہ صحت کی ضلعی ٹیم بھی موجود تھی۔

افتتاحی تقریب کے شرکا اور میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر محمد سلیم ترین نے کہا کہ بچوں کو عمر بھر کی معذوری سے محفوظ رکھنے کے لیے پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانا نہایت ضروری ہے، لہٰذا والدین اس قومی فریضے کی ادائیگی میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔

انہوں نے ضلع ہرنائی کے تمام والدین سے اپیل کی کہ وہ پانچ سال تک کی عمر کے اپنے تمام بچوں کو لازمی طور پر پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلوائیں اور انسدادِ پولیو کی فرنٹ لائن ٹیموں کے ساتھ مکمل تعاون کریں تاکہ اس موذی مرض کے مکمل خاتمے اور ضلع کو پولیو سے پاک رکھنے کے قومی مقصد کو کامیابی سے حاصل کیا جا سکے۔

تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

موضوعات:
اشتہار