الیکشن اصلاحات کے لیے پارلیمانی کمیٹی کی تشکیل، سینیٹ میں قرارداد پیش

اسلام آباد: الیکشن اصلاحات سے متعلق پارلیمانی کمیٹی کی تشکیل کے لیے بیرسٹر عقیل ملک نے سینیٹ میں قرارداد پیش کر دی۔
سینیٹر علی ظفر نے کہا کہ انتخابی اصلاحات ایک گھنٹے میں کاغذ پر لکھ کر پیش کی جا سکتی ہیں۔ ووٹ کو تو ہم پھینک دیتے ہیں، لگ رہا ہے مذاق کر رہے ہیں۔
بیرسٹر عقیل ملک نے کہا کہ وزیراعظم نے انہیں بیٹھنے کی دعوت دی، 2018 میں ہمارے بھی تحفظات تھے۔
سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر علامہ راجہ ناصر عباس نے کہا کہ پاکستان کے سسٹم کی پہلی اینٹ ٹیڑھی رکھی گئی ہے۔ ایک ووٹ بھی کسی نے چھینا تو وہ مجرم ہے۔
انہوں نے کہا کہ ریاست سے کھلواڑ کرنے والوں نے الیکشن لوٹا، کیا پاکستان میں معیشت برباد نہیں، سیاسی بحران نہیں؟ اچانک بل لا کر پاس کروایا جاتا ہے۔
موضوعات:سینیٹ











