رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 11° صاف 22° / 11°فجر 05:24ظہر 12:16عصر 16:09مغرب 17:46عشا 19:07
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایڈیٹر: کامران جاوید
عالمی بینک: پاکستان میں غربت کی شرح 29 فیصد تک پہنچ گئی، عدم مساوات بھی بڑھیمعروف برطانوی اداکار سر پیٹرک اسٹیورٹ 86 برس کی عمر میں چل بسےراشد خان ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں 200 وکٹیں لینے والے پہلے بولر بن گئےمیٹا نے نوعمر لڑکی کا مقدمہ نمٹا لیا، لاس اینجلس ٹرائل میں صرف اسنیپ رہ گئیانتخابات میں مبینہ غیر ملکی مداخلت کی تحقیقات میں موساد بھی شین بیٹ کی معاونامریکا کا سعودی عرب سے غیر ہنگامی سرکاری عملے اور اہل خانہ کو نکلنے کا حکمرونالڈو کی ہیٹ ٹرک، النصر نے الخلود کو 5-3 سے ہرا دیاپیٹرولیم لیوی میں فوری کمی مسترد، آئندہ بجٹ میں مرحلہ وار کمی پر غوررواں سال کے نو ماہ میں چار لاکھ 27 ہزار سے زائد پاکستانی بیرونِ ملک روزگار کے لیے رجسٹرسہ ملکی ون ڈے سیریز کا فائنل: پاکستان کا سامنا سری لنکا سے، رینکنگ میں بہتری کا موقعانتخابی اصلاحات کمیٹی: پیپلز پارٹی کا اپوزیشن سے رابطہ، جواب مشاورت کے بعد دینے کا عندیہاوگرا کا اکتوبر کے لیے آر ایل این جی کی قیمتوں میں 15.3 فیصد تک اضافے کا نوٹیفکیشن

کراچی میں ورلڈ کلچر فیسٹیول 2026 کا آغاز، 150 ممالک کے ایک ہزار فنکار شرکت کریں گے

کراچی میں ورلڈ کلچر فیسٹیول 2026 کا آغاز، 150 ممالک کے ایک ہزار فنکار شرکت کریں گے
فائل فوٹو: آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کی عمارت — تصویر: بشکریہ artscouncil.org.pk

کراچی: آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے زیرِ اہتمام 25 روزہ تیسرے ورلڈ کلچر فیسٹیول کراچی 2026 کا باقاعدہ افتتاح 30 اکتوبر کو وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کریں گے۔

فیسٹیول کے حوالے سے منعقدہ پریس کانفرنس میں صدر آرٹس کونسل محمد احمد شاہ اور صوبائی وزیر ثقافت و سیاحت سید ذوالفقار علی شاہ نے کہا کہ اس بین الاقوامی ثقافتی میلے کا مقصد محض ریکارڈ قائم کرنا نہیں بلکہ دنیا بھر میں امن، مساوات، محبت اور ثقافتی ہم آہنگی کا پیغام عام کرنا ہے۔

صدر آرٹس کونسل نے کہا کہ گزشتہ دو برس کے دوران ورلڈ کلچر فیسٹیول نے پاکستان کو عالمی ثقافتی نقشے پر نمایاں کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

فنکاروں کی شرکت اور انتظامات

رواں سال فیسٹیول میں 150 ممالک کے ایک ہزار فنکار اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کریں گے۔ پاکستان کے تمام صوبوں اور مختلف خطوں کی ثقافت، ہمالیہ سے گوادر تک، کی نمائندگی بھی کی جائے گی۔ سندھ اور بلوچستان سمیت تمام صوبوں کی نمائندگی یقینی بنائی گئی ہے۔

محمد احمد شاہ کے مطابق 80 سے 85 فیصد فنکار پہلی مرتبہ شرکت کر رہے ہیں، جن میں رقاص، موسیقار، تھیٹر آرٹسٹ، فلم ساز، ہدایت کار، مصور اور مجسمہ ساز شامل ہیں۔ خصوصی ضروریات کے حامل فنکاروں کو بھی فیسٹیول کا حصہ بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

ان کے مطابق فیسٹیول کی 97 سے 98 فیصد سرگرمیاں عوام کے لیے مفت ہوں گی اور آن لائن رجسٹریشن کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔ گنجائش مکمل ہونے پر رجسٹریشن محدود کرنا پڑتی ہے، تاہم زیادہ سے زیادہ افراد کی شرکت یقینی بنانے کے انتظامات کیے جا رہے ہیں۔

فیسٹیول کے دوران آرٹ نمائشوں، میگا کنسرٹس، تھیٹر، موسیقی اور رقص سمیت مختلف ثقافتی سرگرمیاں منعقد ہوں گی۔

غیر ملکی فنکار اور معاہدے

دنیا کے نامور پیانو نواز، اسپین کے فلیمینکو فنکار، برطانوی رائل بیلے سے وابستہ فنکار، روس کے دو ڈانس گروپس کے تقریباً 70 فنکار اور تاجکستان کا صدارتی آرکسٹرا بھی فیسٹیول میں شریک ہوں گے۔ جرمنی، ہالینڈ، اسپین اور افریقی ممالک سے بھی فنکار کراچی پہنچ رہے ہیں۔

اسپین سے پانچ فنکار گروپس شرکت کریں گے، تاہم وہاں ٹرین حادثے کے باعث تین روزہ سوگ کی وجہ سے اسپین کے سفیر فیسٹیول میں شریک نہیں ہو سکیں گے۔ ایرانی نژاد فنکاروں کا ایک گروپ 31 اکتوبر کو ڈرامہ لیلیٰ مجنوں پیش کرے گا۔

آرٹس کونسل فنکاروں اور طلبہ کے لیے بین الاقوامی اسکالرشپس اور ریذیڈنسی پروگرامز کے مواقع بھی فراہم کر رہی ہے۔ اس موقع پر آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی اور ایکواڈور و میکسیکو کے درمیان ثقافتی تبادلے کی مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کیے گئے۔

صوبائی وزیر ثقافت سید ذوالفقار علی شاہ نے کہا کہ فنکاروں کی کوئی زبان نہیں ہوتی اور ان کا پیغام امن اور محبت ہے۔ انہوں نے دنیا بھر میں فنکاروں کے لیے ویزا پابندیاں ختم کرنے پر زور دیا۔

فیسٹیول کے پہلے روز معروف قوال حمزہ اکرم نے اپنے گروپ کے ہمراہ قوالی پیش کی، جس سے محفل میں سماں بندھ گیا۔

موضوعات: