لائیو سٹاک کارڈ فیز 2 کا افتتاح: فارمرز کو 16 ارب 20 کروڑ کے بلاسود قرضے، فی مویشی 27 ہزار روپے ملیں گے

لاہور (اعتماد ڈیسک): وزیر اعلیٰ پنجاب نے لائیو سٹاک کارڈ کے دوسرے مرحلے کا افتتاح کر دیا، جس کے تحت فارمرز کو 16 ارب 20 کروڑ روپے کے بلاسود قرضے دیے جائیں گے اور فی مویشی 27 ہزار روپے فراہم کیے جائیں گے۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ لائیو سٹاک کارڈ کے پہلے مرحلے میں دیے گئے قرضوں کی واپسی کی شرح 96 فیصد رہی۔ دوسرے مرحلے میں فارمرز قرض کی رقم کا 25 فیصد اے ٹی ایم کے ذریعے نقد بھی نکال سکیں گے۔
بریفنگ کے مطابق سعودی عرب، چین، آذربائیجان اور یورپی منڈیوں میں گوشت برآمد کرنے کے معاہدے کیے گئے ہیں، اور ایک سال کے دوران پنجاب کی گوشت کی برآمدات میں 9 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
موضوعات:پنجاب











