رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 10° صاف 22° / 9°فجر 05:21ظہر 12:16عصر 16:13مغرب 17:50عشا 19:11
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایڈیٹر: کامران جاوید
ایران کا امریکا کو دوبارہ فوجی کارروائی سے خبردار، عباس عراقچی کا بیانایران پر حملہ کل ہو سکتا ہے، ایران کے معاملے کو اچھے طریقے سے نمٹایا: ٹرمپامریکا کا سعودی عرب سے سفارتی عملہ واپس بلانے کا فیصلہ، عراق سفر سے گریز کی ہدایت میں توسیعایران: امریکا کے ساتھ جنگ بندی میں تمام محاذوں پر لڑائی مکمل بند ہونا ضروری، عراقچیعراق میں ایرانی کرد گروپ کے ٹھکانے پر ڈرون حملہ، امریکا کا شہریوں کو سفر سے گریز کا انتباہاو آئی سی سیکرٹری جنرل کی مکہ، مدینہ اور سعودی شہروں پر حوثی حملوں کی مذمتوزیراعظم شہباز شریف کا دو سال میں 5 لاکھ طلبہ کو کروم بکس فراہم کرنے کا اعلانقومی اسمبلی کا رواں اجلاس 30 اکتوبر تک بڑھا دیا گیا، اہم بلز منظور ہوں گےقلعہ سیف اللہ میں کارروائی، اہم دہشت گرد کمانڈر ہلاک: ضیا اللہ لانگوگورنر کی نوشہرہ میں پرویز خٹک سے ملاقات، وفاق کے ساتھ مسائل کے حل پر باتاسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر عملدرآمد کی نئی کوشش ہونی چاہیے: ایرانی صدر پزشکیانشاہد رند: گوادر میں دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنانے پر سکیورٹی فورسز کو سراہا

استا محمد: ڈپٹی کمشنر کی صدارت میں ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس

استا محمد: ڈپٹی کمشنر کی صدارت میں ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

استا محمد: ڈپٹی کمشنر استا محمد محمد رمضان پلال کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس میں کو چیئرمین سردار ہارون خان جمالی، ضرار خان جمالی، میجر یاسر، اسسٹنٹ کمشنر ماریہ شمعون، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر امیر علی جمالی، میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر زین العابدین، پرنسپل بوائز ڈگری کالج استا محمد پروفیسر عبیداللہ خان زہری، خزانہ افسر ساجد حسین جمالی سمیت ایریگیشن، ایجوکیشن، بی اینڈ آر، زراعت، پولیس اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔

ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ

اجلاس میں بلوچستان اسپیشل ڈویلپمنٹ انیشی ایٹو (BSDI) فیز ٹو کے تحت جاری اور مکمل ہونے والی ترقیاتی اسکیمات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا، جبکہ فیز تھری کے تحت شروع کیے جانے والے نئے منصوبوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر زراعت، پولیس، ایریگیشن، محکمہ صحت، ویٹرنری ہسپتال، ایکسائز، سوشل ویلفیئر اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے اپنے اپنے محکموں کی کارکردگی، جاری سرگرمیوں اور درپیش مسائل کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔

اجلاس میں شہر سے ناجائز تجاوزات کے خاتمے، منشیات کی روک تھام، ٹریفک کے نظام کو بہتر بنانے، ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر کیے گئے چالانوں کے ریکارڈ، دینی مدارس کی رجسٹریشن، امن و امان کی مجموعی صورتحال اور ہسپتالوں کی سیکیورٹی کے انتظامات کا بھی جائزہ لیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ شہریوں کو درپیش مسائل کے حل، قانون کی عملداری یقینی بنانے اور عوامی سہولیات کی بہتری کے لیے موثر اقدامات کیے جائیں۔

نکاسی آب اور دیگر امور

اجلاس میں بلوچستان اسپیشل ڈویلپمنٹ انیشی ایٹو کے تحت استا محمد میں نکاسی آب کے منصوبوں پر خصوصی طور پر تفصیلی غور کیا گیا۔ اس موقع پر زور دیا گیا کہ نکاسی آب کے نالوں کی تعمیر اور کھدائی کا کام شروع کرنے سے قبل متعلقہ محکمے پینے کے صاف پانی کی پائپ لائنوں، گیس پائپ لائنوں اور فائبر نیٹ ورک کی مکمل نشاندہی یقینی بنائیں تاکہ ترقیاتی کاموں کے دوران ان اہم تنصیبات کو نقصان نہ پہنچے۔

متعلقہ محکموں کے درمیان موثر رابطہ کاری اور باہمی تعاون کے ذریعے منصوبوں پر کام کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا گیا۔

اجلاس میں آر ایچ سی گنداخہ کی تعمیر میں سست روی پر تشویش کا اظہار کیا گیا اور متعلقہ حکام کو ہدایت کی گئی کہ تعمیراتی کام میں تیزی لاتے ہوئے منصوبے کو مقررہ مدت کے اندر مکمل کرنے کے لیے ضروری اقدامات کیے جائیں۔

سیف سٹی پراجیکٹ کے تحت نصب کیے جانے والے کیمروں کے معیار پر عدم اطمینان کا اظہار کیا گیا اور معیار کو یقینی بنانے اور منصوبے کے تقاضوں کے مطابق اقدامات کی ضرورت پر زور دیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر نے مزید ہدایت کی کہ جن افسران کے سرکاری کوڈز تاحال جاری نہیں ہوئے وہ ضروری کارروائی مکمل کریں، جبکہ جن افسران کے کوڈز ابھی تک ضلع جعفرآباد میں موجود ہیں، وہ انہیں استا محمد ضلع میں منتقل کروانے کے لیے متعلقہ حکام سے رابطہ کریں تاکہ سرکاری امور اور انتظامی معاملات میں کسی قسم کی رکاوٹ پیش نہ آئے۔

اجلاس کے اختتام پر ڈپٹی کمشنر محمد رمضان پلال نے عزم کا اظہار کیا کہ تمام متعلقہ محکمے باہمی رابطے اور مربوط حکمت عملی کے تحت ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل، عوامی مسائل کے حل، شہری سہولیات کی بہتری اور امن و امان کے قیام کے لیے اپنی ذمہ داریاں موثر انداز میں ادا کریں۔

انہوں نے کہا کہ یہاں تمام ضلعی سربراہان کے اکٹھے بیٹھنے کا بنیادی مقصد عوام کے مسائل کے تدارک کے لیے ایک دوسرے کے ساتھ مل کر سنجیدگی سے اقدامات کرنا ہے۔

استامحمد۔ ڈپٹی کمشنر استامحمد محمد رمضان پلال ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی کے منعقدہ اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں
استامحمد۔ ڈپٹی کمشنر استامحمد محمد رمضان پلال ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی کے منعقدہ اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں

تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان