جوزبٹلر انجری کے باعث پاکستان میں ون ڈے ٹرائی سیریز سے باہر

انگلینڈ کے وائٹ بال کپتان اوراسٹار وکٹ کیپربلےباز جوزبٹلر ہیمسٹرنگ انجری کے باعث اگلے ماہ پاکستان میں ہونے والی ون ڈے ٹرائی سیریز سے باہر ہوگئے۔
جوزبٹلرسری لنکا کےخلاف ہیڈنگلےمیں میچ کےدوران انجری کا شکار ہوئےتھے،انہوں نےکچھ دیر کے لیے بیٹنگ دوبارہ شروع کی تاہم بعد میں مزید کھیلنے سے قاصر رہے۔
انگلینڈ ٹیم انتظامیہ بٹلرکی انجری کی شدت کا جائزہ لے رہی ہے،جبکہ نومبرمیں آسٹریلیا کے دورے میں بھی ان کی شرکت مشکوک ہوگئی ہے۔
موضوعات:کرکٹ











