رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 11° صاف 22° / 11°فجر 05:19ظہر 12:16عصر 16:16مغرب 17:53عشا 19:13
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایگزیکٹو ایڈیٹر: کامران جاوید
عدالتیں مستقبل کے ممکنہ قوانین روکنے کے لیے پیشگی فیصلہ نہیں کر سکتیں: اسلام آباد ہائیکورٹپیٹرولیم لیوی پر حکومت اور جماعت اسلامی کی مذاکراتی کمیٹیوں کا جمعہ کو اسلام آباد میں اجلاسبلوچستان اسمبلی: سردار نظام کے خاتمے اور نواب، سردار کے الفاظ پر پابندی کی قرارداد آج پیش ہوگیشیبہ آئل فیلڈ پر ڈرون حملے کی کوشش، ملبہ گرنے سے فلپائنی اور نیپالی کارکن ہلاک، پاکستانی اور انڈین زخمیپنجاب میں کیمرے والے سمارٹ گلاسز اور خفیہ ریکارڈنگ آلات پر 30 روزہ پابندی، مریم نواز کی سختی سے عمل کی ہدایتوزیراعظم کا پشاور میں اپیکس کمیٹی سے خطاب، خیبرپختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی “انتہائی مجبوری” میں نافذ کرنے کا دعویٰآئی ایم ایف کی پیش گوئی: خطے کی معیشت اس سال 1.3 فیصد سکڑے گی، 2027 میں 6.6 فیصد نموصدر زرداری تین روزہ دورے پر جرمنی روانہ، 23 برس بعد پاکستانی سربراہ مملکت کا پہلا دورہبنوں سے پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی نسیم علی شاہ 30 روز کے لیے ایم پی او کے تحت نظر بندپشاور میں وزیراعظم کی صدارت میں ایپکس کمیٹی کا اجلاس، خیبرپختونخوا پروگرام کے لیے 160 ارب روپے مختصدہشت گردی کے خلاف ایک بار پھر قومی اتحاد ضروری ہے: سینیٹ میں رانا ثنا اللہ کا خطابخیبرپختونخوا میں گورنر راج کا مقصد معدنیات نہیں، امن کا قیام ہے: عقیل ملک، اختیار ولی

یوراگوئے کے فٹبال میچ میں پہلی بار ڈیجیٹل یلو کارڈ کا استعمال، اسکرین کے رنگ واضح نہ ہو سکے

یوراگوئے کے فٹبال میچ میں پہلی بار ڈیجیٹل یلو کارڈ کا استعمال، اسکرین کے رنگ واضح نہ ہو سکے
فائل فوٹو: ریفری کا ڈیجیٹل یلو کارڈ — تصویر: بشکریہ thecurrent.pk

زیورخ: بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق یوراگوئے میں ایک ریفری نے روایتی پیلے اور سرخ کارڈز کے بجائے اسمارٹ فون جیسی الیکٹرانک ڈیوائس استعمال کی۔

رپورٹ کے مطابق یہ تجربہ کوپا یوراگوئے کے ایک میچ میں کیا گیا۔ 15 اکتوبر کو ناسیونال اور رینٹسٹاس کے درمیان کھیلے گئے میچ میں ایک کھلاڑی کو پہلی مرتبہ ڈیجیٹل یلو کارڈ دکھایا گیا۔ اس میچ میں ناسیونال نے 0-3 سے کامیابی حاصل کی۔

میچ کے 12 ویں منٹ میں ریفری ایڈورڈو ویریلا نے رینٹسٹاس کے کھلاڑی خوان پابلو پلاڈا کو فاؤل پر ڈیجیٹل یلو کارڈ دکھایا۔ کسی بھی فٹبال میچ میں اس ٹیکنالوجی کے استعمال کا یہ پہلا تجربہ تھا۔

ڈیوائس کیسے کام کرتی ہے

رپورٹ کے مطابق یہ آلہ دیکھنے میں اسمارٹ فون جیسا ہے اور اس پر دو بٹن ہیں۔ پیلا کارڈ دکھانے کے لیے پہلا بٹن دبایا جاتا ہے، جس سے اسکرین پیلی ہو جاتی ہے، جبکہ سرخ کارڈ کے لیے دوسرا بٹن استعمال ہوتا ہے، جس سے اسکرین سرخ ہو جاتی ہے۔

ڈیوائس کا مقصد صرف کارڈ دکھانا نہیں بلکہ میچ کے واقعات کا ریکارڈ خودکار طور پر محفوظ کرنا بھی ہے۔ اس میں کھلاڑیوں کو ملنے والے کارڈز، گول، متبادل کھلاڑیوں کی تبدیلی اور دیگر اہم واقعات درج کیے جا سکتے ہیں۔

یہ ڈیوائس یوراگوئے فٹ بال ایسوسی ایشن کے ڈیجیٹل میچ مینجمنٹ سسٹم تک ڈیٹا منتقل کرنے کے لیے تیار کی گئی ہے، تاکہ ریفریز کو نوٹ بک میں فیصلے لکھنے اور بعد میں کمپیوٹر پر درج کرنے کی ضرورت کم پڑے۔ یہ ڈیوائس وائی فائی کے بغیر بھی کام کر سکتی ہے۔

ابتدائی مسائل

رپورٹ کے مطابق ابتدائی تجربے میں اسٹیڈیم کے تماشائیوں اور ٹی وی پر میچ دیکھنے والوں کو اسکرین کے رنگ واضح طور پر پہچاننے میں دشواری ہوئی، جس سے پیلے اور سرخ کارڈ میں فرق کرنا مشکل ہو گیا۔

اس سے قبل بھی ایک میچ میں اس ٹیکنالوجی کے تجربے کا منصوبہ بنایا گیا تھا، لیکن روشنی کے نامناسب حالات میں اسکرین واضح نظر نہ آنے کے باعث اسے موخر کر دیا گیا تھا۔

ڈیوائس تیار کرنے والی کمپنی اسکرین کے کناروں پر ایل ای ڈی لائٹس لگانے سمیت دیگر تبدیلیوں پر غور کر رہی ہے۔

موضوعات: