رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 10° صاف 22° / 9°فجر 05:21ظہر 12:16عصر 16:13مغرب 17:50عشا 19:11
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایڈیٹر: کامران جاوید
ایران کا امریکا کو دوبارہ فوجی کارروائی سے خبردار، عباس عراقچی کا بیانایران پر حملہ کل ہو سکتا ہے، ایران کے معاملے کو اچھے طریقے سے نمٹایا: ٹرمپامریکا کا سعودی عرب سے سفارتی عملہ واپس بلانے کا فیصلہ، عراق سفر سے گریز کی ہدایت میں توسیعایران: امریکا کے ساتھ جنگ بندی میں تمام محاذوں پر لڑائی مکمل بند ہونا ضروری، عراقچیعراق میں ایرانی کرد گروپ کے ٹھکانے پر ڈرون حملہ، امریکا کا شہریوں کو سفر سے گریز کا انتباہاو آئی سی سیکرٹری جنرل کی مکہ، مدینہ اور سعودی شہروں پر حوثی حملوں کی مذمتوزیراعظم شہباز شریف کا دو سال میں 5 لاکھ طلبہ کو کروم بکس فراہم کرنے کا اعلانقومی اسمبلی کا رواں اجلاس 30 اکتوبر تک بڑھا دیا گیا، اہم بلز منظور ہوں گےقلعہ سیف اللہ میں کارروائی، اہم دہشت گرد کمانڈر ہلاک: ضیا اللہ لانگوگورنر کی نوشہرہ میں پرویز خٹک سے ملاقات، وفاق کے ساتھ مسائل کے حل پر باتاسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر عملدرآمد کی نئی کوشش ہونی چاہیے: ایرانی صدر پزشکیانشاہد رند: گوادر میں دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنانے پر سکیورٹی فورسز کو سراہا

کوئٹہ: 24 اکتوبر کو نوری نصیر خان کلچر کمپلیکس میں بلوچستان یوتھ کلچرل ہارمنی فیسٹیول کی میوزیکل نائٹ

کوئٹہ: وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی اور پارلیمانی سیکرٹری برائے قانون، سیاحت و ثقافت نوابزادہ محمد زرین خان مگسی کی خصوصی ہدایات پر ڈائریکٹوریٹ آف کلچر بلوچستان کے زیرِ اہتمام بلوچستان یوتھ کلچرل ہارمنی فیسٹیول کے سلسلے میں 24 اکتوبر 2026 کو نوری نصیر خان کلچر کمپلیکس، اسپنی روڈ کوئٹہ میں میوزیکل نائٹ کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔

اس میں معروف بلوچی لوک فنکار استاد نور بخش اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے۔ تقریب شام 5:30 بجے سے 7:00 بجے تک جاری رہے گی۔

اس میوزیکل نائٹ کے انعقاد کا مقصد بلوچستان کی ثقافت، روایتی موسیقی اور لوک فنون کو فروغ دینا، صوبے کے ثقافتی ورثے کو اجاگر کرنا اور نوجوان نسل کو اپنی ثقافتی روایات سے روشناس کرانا ہے۔

اس طرح کی تقریبات نہ صرف مقامی فنکاروں کی حوصلہ افزائی کرتی ہیں بلکہ ثقافتی ہم آہنگی، اتحاد اور باہمی محبت کے فروغ میں بھی اہم کردار ادا کرتی ہیں۔

ڈائریکٹوریٹ آف کلچر بلوچستان کی جانب سے اس فیسٹیول کا انعقاد صوبے کی متنوع ثقافت اور فنونِ لطیفہ کو عوام کے سامنے پیش کرنے کی ایک اہم کاوش ہے۔ اس پروگرام کے ذریعے نوجوانوں کو اپنی ثقافتی شناخت سے وابستہ رکھنے، مقامی فنکاروں کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے اور بلوچستان کے مثبت ثقافتی تشخص کو فروغ دینے میں مدد ملے گی۔

تقریب میں موسیقی سے دلچسپی رکھنے والے شہریوں، نوجوانوں اور ثقافت سے وابستہ افراد کی شرکت اس ثقافتی سرگرمی کو مزید موثر اور بامقصد بنا سکتی ہے۔

موضوعات: