رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 10° صاف 22° / 9°فجر 05:21ظہر 12:16عصر 16:13مغرب 17:50عشا 19:11
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایڈیٹر: کامران جاوید
ایران کا امریکا کو دوبارہ فوجی کارروائی سے خبردار، عباس عراقچی کا بیانایران پر حملہ کل ہو سکتا ہے، ایران کے معاملے کو اچھے طریقے سے نمٹایا: ٹرمپامریکا کا سعودی عرب سے سفارتی عملہ واپس بلانے کا فیصلہ، عراق سفر سے گریز کی ہدایت میں توسیعایران: امریکا کے ساتھ جنگ بندی میں تمام محاذوں پر لڑائی مکمل بند ہونا ضروری، عراقچیعراق میں ایرانی کرد گروپ کے ٹھکانے پر ڈرون حملہ، امریکا کا شہریوں کو سفر سے گریز کا انتباہاو آئی سی سیکرٹری جنرل کی مکہ، مدینہ اور سعودی شہروں پر حوثی حملوں کی مذمتوزیراعظم شہباز شریف کا دو سال میں 5 لاکھ طلبہ کو کروم بکس فراہم کرنے کا اعلانقومی اسمبلی کا رواں اجلاس 30 اکتوبر تک بڑھا دیا گیا، اہم بلز منظور ہوں گےقلعہ سیف اللہ میں کارروائی، اہم دہشت گرد کمانڈر ہلاک: ضیا اللہ لانگوگورنر کی نوشہرہ میں پرویز خٹک سے ملاقات، وفاق کے ساتھ مسائل کے حل پر باتاسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر عملدرآمد کی نئی کوشش ہونی چاہیے: ایرانی صدر پزشکیانشاہد رند: گوادر میں دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنانے پر سکیورٹی فورسز کو سراہا

کوئٹہ: ائیرپورٹ کے قریب ہوٹل کی فٹ پاتھ تجاوزات ختم، مالک گرفتار

کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایات اور ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی کے احکامات کی روشنی میں ضلعی انتظامیہ کوئٹہ شہریوں کی شکایات کے ازالے اور عوامی راستوں کو تجاوزات سے پاک کرنے کے لیے عملی اقدامات جاری رکھے ہوئے ہے۔

اسی سلسلے میں کھلی کچہری کے دوران موصول ہونے والی شہری کی شکایت پر فوری کارروائی کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر (صدر) محمد یوسف ہاشمی نے ائیرپورٹ کے قریب واقع ایک ہوٹل کی جانب سے فٹ پاتھ پر قائم کی گئی تجاوزات کے خلاف کارروائی کی۔

کارروائی کے دوران فٹ پاتھ کو تجاوزات سے کلیئر کروا دیا گیا، جبکہ سرکاری جگہ پر تجاوزات قائم کرنے کے معاملے پر ہوٹل مالک کو گرفتار کر لیا گیا۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق فٹ پاتھ عوام، بالخصوص پیدل چلنے والوں کے لیے مختص ہوتے ہیں، جہاں تجاوزات قائم کرنے سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور انہیں سڑک پر چلنے پر مجبور ہونا پڑتا ہے، جس سے ٹریفک کی روانی اور شہریوں کی سلامتی بھی متاثر ہو سکتی ہے۔

عوامی راستے تجاوزات سے پاک رکھنے کا عزم

ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی کی ہدایات پر ضلعی انتظامیہ شہریوں کی جانب سے کھلی کچہریوں میں پیش کی جانے والی شکایات کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے لیے اقدامات کر رہی ہے تاکہ عوام کو درپیش مسائل کا بروقت ازالہ یقینی بنایا جا سکے۔

ضلعی انتظامیہ نے واضح کیا کہ سرکاری اراضی، فٹ پاتھوں اور عوامی راستوں پر غیر قانونی تجاوزات کسی صورت برداشت نہیں کی جائیں گی۔

شہریوں کی سہولت میں رکاوٹ بننے والوں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔