کراچی: سائٹ ایریا میں گارمنٹس فیکٹری کے گودام میں آگ، فائر ٹینڈرز موقع پر

کراچی: سائٹ ایریا میٹروول کے قریب پلاٹ نمبر اے 14 پر واقع اورمونڈیا گارمنٹس فیکٹری کے گودام میں آگ لگ گئی، جس پر قابو پانے کے لیے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔
اطلاعات کے مطابق ریسکیو 1122 اور کے ایم سی فائر بریگیڈ کے 5 سے زائد فائر ٹینڈرز موقع پر پہنچ گئے، جبکہ دو واٹر باؤزر بھی آگ بجھانے میں شریک ہیں۔ ممکنہ خطرات کے پیش نظر اسنارکل بھی روانہ کر دی گئی۔
فائر بریگیڈ حکام کے مطابق فیکٹری کی بالائی منزل پر گودام قائم ہے۔ چند روز قبل بھی اسی مقام پر آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا تھا۔
آتشزدگی کی وجہ اور نقصان کی تفصیلات تاحال سامنے نہیں آ سکیں۔
موضوعات:کراچی











