رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 21° صاف 23° / 12°فجر 05:18ظہر 12:16عصر 16:16مغرب 17:54عشا 19:14
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایگزیکٹو ایڈیٹر: کامران جاوید
دہشت گردی کے خلاف ایک بار پھر قومی اتحاد ضروری ہے: سینیٹ میں رانا ثنا اللہ کا خطابخیبرپختونخوا میں گورنر راج کا مقصد معدنیات نہیں، امن کا قیام ہے: عقیل ملک، اختیار ولیسینیٹ نے پاسپورٹ ایکٹ ترمیمی بل 2026 متفقہ طور پر منظور کر لیاپی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی مولانا نسیم شاہ بنوں سے گرفتار، ویڈیو سامنے آگئیعالمی ادارہ خوراک کا غزہ میں غذائی امداد ایک تہائی کم کرنے کا اعلان، 11 لاکھ افراد کو امداد ملے گینیتن یاہو: 7 اکتوبر کو 1200 اسرائیلیوں کی ہلاکت 40 ہزار امریکیوں کے قتل کے برابر تھیراجپال یادیو نے اہلیہ رادھا کو خاندان کا ہیرا قرار دے دیا، سالگرہ پر جذباتی پیغامروس پر پابندیوں میں نرمی کے بعد تیل سستا، برینٹ 107 ڈالر کے قریبسہیل آفریدی مذاکرات کے ڈرافٹ کی منظوری افغانستان سے لے رہے تھے: وفاقی وزیر طارق فضل چوہدریعقیل ملک: امریکا کے ساتھ معدنیات کا کوئی لائسنس نہیں ہوا، مولانا لائسنس سامنے لائیںپی ٹی آئی کے گرفتار تین ارکان قومی اسمبلی پروڈکشن آرڈرز پر پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گئےروس کے یوکرین پر رات گئے ڈرون حملے، لاجسٹکس مراکز، بندرگاہوں اور بحری جہازوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ

پنجاب کے 239 سرکاری ہسپتالوں کا فائر سیفٹی آڈٹ مکمل، 710 میں سے 691 ہائیڈرنٹس نصب

پنجاب کے 239 سرکاری ہسپتالوں کا فائر سیفٹی آڈٹ مکمل، 710 میں سے 691 ہائیڈرنٹس نصب

لاہور (اعتماد ڈیسک): پنجاب کے 239 سرکاری ہسپتالوں کا فائر سیفٹی آڈٹ مکمل کر لیا گیا ہے، جن میں 56 ٹرشری کیئر، 41 ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اور 142 تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال شامل ہیں۔

آڈٹ رپورٹ کے مطابق ہسپتالوں میں تجویز کردہ 710 فائر ہائیڈرنٹس میں سے 691 نصب ہو چکے ہیں؛ لاہور اور راولپنڈی ڈویژن میں تنصیب 100 فیصد مکمل ہے، جبکہ فیصل آباد میں 89 میں سے 86 اور بہاولپور میں 69 میں سے 61 ہائیڈرنٹس لگائے گئے ہیں۔

سیفٹی مینیجرز والے ہسپتالوں کی تعداد 157 سے بڑھ کر 225 ہو گئی ہے اور 56 ٹرشری ہسپتالوں میں سیفٹی مینیجرز 29 سے بڑھا کر 44 کر دیے گئے ہیں۔ 212 ہسپتالوں کو تجاوزات سے پاک کیا گیا، فائر ایکسٹنگوشرز کی دستیابی 233 سے 238 ہسپتالوں تک پہنچ گئی اور فرسٹ ایڈ باکس اور فائر اسکیپ ماسک رکھنے والے ہسپتال 149 سے بڑھ کر 216 ہو گئے۔

رپورٹ کے مطابق دوسرے فائر سیفٹی آڈٹ میں تمام 7 حفاظتی پیمانوں پر بہتری سامنے آئی، تاہم ہسپتالوں میں حفاظتی انتظامات کو مزید مؤثر بنانے کی ضرورت برقرار ہے۔

موضوعات: