پاکستان مضبوط ٹیم ہے، اس کے خلاف جارحانہ حکمت عملی اپنانا ہوگی: برینڈن میکولم

راولپنڈی: انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ برینڈن میکولم نے کہا ہے کہ پاکستان ایک مضبوط ٹیم ہے، اس کے خلاف جارحانہ حکمت عملی اپنانا ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کو ہوم گراؤنڈ اور ہوم کنڈیشنز کا فائدہ حاصل ہے، پاکستان کے خلاف میچ میں بدلتی صورتحال کے مطابق خود کو ایڈجسٹ کرنا ہوگا، سری لنکا کے خلاف بھی اس کی کنڈیشنز میں کھیلنا آسان نہیں۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میکولم نے کہا کہ پاکستان میں ہمیشہ بہترین کرکٹ کھیلنے کا موقع ملا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان اور سری لنکا دونوں مضبوط ٹیمیں ہیں۔ ٹرائی سیریز میں حالات کے مطابق حکمت عملی تبدیل کرنا پڑتی ہے۔
انگلش ٹیم کے ہیڈ کوچ نے کہا کہ پروفیشنل کرکٹرز کی ذمہ داری ہر صورتحال میں جیت کی کوشش کرنا ہے۔











