رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 11° صاف 22° / 11°فجر 05:27ظہر 12:16عصر 16:06مغرب 17:42عشا 19:04
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایڈیٹر: کامران جاوید
حارث رئوف بگ بیش لیگ میں ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز کی نمائندگی کے لیے پرجوششمالی کوریا کا بائنانس سے 6.3 ارب ڈالر کی چوری میں ملوث ہونے کے ایف بی آئی الزام کو مستردنیپال پریمیئر لیگ تنازع: 7 پاکستانی کرکٹرز وطن واپس آ گئےیورپ کے سپر مارکیٹس میں فریزرز ہیک، سویڈن سے بیلجیم تک خوراک ضائع کرنا پڑیہاکی کا مستقبل روشن، سہولتوں کی کمی نہیں؛ جیت کے لیے ٹارگٹ سیٹ کرنا ہوگا: محی الدین وانیبیرسٹر گوہر: سیاسی تنائو مزید نہ بڑھایا جائے، مسائل کا حل بات چیت سے نکالا جائےکوئٹہ کی عابدہ بتول عالمی ایٹم ویٹ ٹائٹل جیتنے والی پہلی پاکستانی خاتون باکسر بن گئیںایران اور سعودی عرب کے درمیان مذاکرات جاری، نئے علاقائی سکیورٹی انتظامات پر کوششبلاول بھٹو کی زیرِ صدارت پیپلز پارٹی کا اعلیٰ سطحی اجلاس، وزیراعظم سے ملاقات پر غورسر تال میوزک اکیڈمی کے باصلاحیت بچوں کا چرچا، علی ڈار کا اکیڈمی کا دورہگوہر: بانی پی ٹی آئی خیبرپختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی سے باخبر تھےٹرمپ کا انتباہ: ڈیموکریٹس کانگریس میں اکثریت لیں تو ’مسٹر ویٹو‘ بن جاؤں گا

محکمہ سیاحت کا بلوچستان کوسٹ لائن ویڈیو گرافی مقابلہ، آخری تاریخ 14 نومبر

گوادر: محکمہ سیاحت حکومتِ بلوچستان کی جانب سے صوبے کے ساحلی حسن، ثقافت، تاریخی ورثے اور سیاحتی امکانات کو ملکی و بین الاقوامی سطح پر اجاگر کرنے کے لیے بلوچستان کوسٹ لائن ویڈیو گرافی مقابلے کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔

اس مقابلے میں شرکاء قدرتی مناظر، جنگلی حیات، ساحلی سیاحت، تاریخی مقامات، مقامی ثقافت، روایتی کھانوں، دستکاری، سیاحتی مقامات اور مقامی طرزِ زندگی پر مبنی ویڈیوز تیار کر سکیں گے۔

اہلیت اور تکنیکی شرائط

اس مقابلے میں شوقیہ و پیشہ ور ویڈیو گرافرز، ولاگرز، کانٹینٹ کریئیٹرز اور طلبہ شرکت کے اہل ہوں گے، تاہم محکمہ سیاحت بلوچستان کے سابقہ ویڈیو گرافی مقابلوں کے فاتحین اہل نہیں ہوں گے۔

ویڈیو کا دورانیہ 5 سے 10 منٹ، فارمیٹ MP4 یا MOV اور کم از کم ریزولوشن 1080p ہونا ضروری ہے، جبکہ 4K کو ترجیح دی جائے گی۔ ویڈیو مکمل طور پر اصل ہونی چاہیے اور اس پر واٹر مارک، لوگو یا شناختی تحریر نہیں ہونی چاہیے۔

شرکاء اپنی ویڈیوز گوگل ڈرائیو یا ڈراپ باکس پر اپ لوڈ کر کے آن لائن رجسٹریشن فارم میں قابلِ رسائی لنک فراہم کریں۔

جمع کرانے کی آخری تاریخ اور جیوری

مقابلے میں شرکت کی آخری تاریخ 14 نومبر 2026 مقرر کی گئی ہے۔ موصولہ ویڈیوز کا جائزہ آزاد جیوری بورڈ لے گا، جس میں تخلیقی صلاحیتوں اور کہانی بیان کرنے کے انداز کو 30 فیصد نمبر دیے جائیں گے۔

محکمہ سیاحت نے بلوچستان کے نوجوانوں، ویڈیو گرافرز اور ڈیجیٹل کانٹینٹ کریئیٹرز سے اپیل کی ہے کہ وہ اس مقابلے میں بھرپور حصہ لے کر بلوچستان کے ساحلی حسن، ثقافتی شناخت اور سیاحتی امکانات کو دنیا کے سامنے اجاگر کریں۔

موضوعات:
اشتہار