رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 11° صاف 22° / 11°فجر 05:27ظہر 12:16عصر 16:06مغرب 17:42عشا 19:04
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایڈیٹر: کامران جاوید
حارث رئوف بگ بیش لیگ میں ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز کی نمائندگی کے لیے پرجوششمالی کوریا کا بائنانس سے 6.3 ارب ڈالر کی چوری میں ملوث ہونے کے ایف بی آئی الزام کو مستردنیپال پریمیئر لیگ تنازع: 7 پاکستانی کرکٹرز وطن واپس آ گئےیورپ کے سپر مارکیٹس میں فریزرز ہیک، سویڈن سے بیلجیم تک خوراک ضائع کرنا پڑیہاکی کا مستقبل روشن، سہولتوں کی کمی نہیں؛ جیت کے لیے ٹارگٹ سیٹ کرنا ہوگا: محی الدین وانیبیرسٹر گوہر: سیاسی تنائو مزید نہ بڑھایا جائے، مسائل کا حل بات چیت سے نکالا جائےکوئٹہ کی عابدہ بتول عالمی ایٹم ویٹ ٹائٹل جیتنے والی پہلی پاکستانی خاتون باکسر بن گئیںایران اور سعودی عرب کے درمیان مذاکرات جاری، نئے علاقائی سکیورٹی انتظامات پر کوششبلاول بھٹو کی زیرِ صدارت پیپلز پارٹی کا اعلیٰ سطحی اجلاس، وزیراعظم سے ملاقات پر غورسر تال میوزک اکیڈمی کے باصلاحیت بچوں کا چرچا، علی ڈار کا اکیڈمی کا دورہگوہر: بانی پی ٹی آئی خیبرپختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی سے باخبر تھےٹرمپ کا انتباہ: ڈیموکریٹس کانگریس میں اکثریت لیں تو ’مسٹر ویٹو‘ بن جاؤں گا
صفحہ اول› بلوچستان ›لورالائی

لورالائی: ڈویڑنل ڈائریکٹر ہیلتھ ڈاکٹر عبدالرحمن شیرانی کا ٹیچنگ ہسپتال اور میڈیکل کالج کا دورہ

لورالائی: ڈویڑنل ڈائریکٹر ہیلتھ ڈاکٹر عبدالرحمن شیرانی کا ٹیچنگ ہسپتال اور میڈیکل کالج کا دورہ
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

لورالائی: ڈویڑنل ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز لورالائی ڈویژن ڈاکٹر عبدالرحمن شیرانی نے لورالائی ٹیچنگ ہسپتال اور لورالائی میڈیکل کالج کا تفصیلی دورہ کیا۔

اس موقع پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر لورالائی ڈاکٹر فہیم خان، میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ٹیچنگ ہسپتال ڈاکٹر نقیب اللہ نیازی، ڈپٹی ایم ایس ڈاکٹر زین اللہ کاکڑ سمیت متعلقہ شعبہ جات کے سربراہان اور دیگر طبی افسران بھی موجود تھے۔

ٹیچنگ ہسپتال کا معائنہ

ڈویڑنل ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز ڈاکٹر عبدالرحمن شیرانی نے دورے کے دوران ٹیچنگ ہسپتال کے مختلف اہم شعبہ جات کا تفصیلی معائنہ کیا۔ انہوں نے ایم آر آئی سنٹر، سٹی اسکین سنٹر، گائنی وارڈ، میڈیسن اسٹور، نیشنل پروگرام کے میڈیسن اسٹور، شعبہ حادثات، کارڈیک وارڈ، آپریشن تھیٹر اور ہسپتال کے دیگر شعبہ جات کا جائزہ لیا۔

انہوں نے مختلف وارڈز میں مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات، ادویات کی دستیابی، صفائی ستھرائی، طبی آلات، عملے کی موجودگی اور ہسپتال کے انتظامی امور کا بھی جائزہ لیا۔

انہوں نے ہسپتال میں دستیاب جدید طبی سہولیات کو مؤثر انداز میں بروئے کار لانے اور مریضوں کو علاج معالجے کی بہتر سہولیات کی فراہمی پر زور دیا۔

میڈیکل کالج کا دورہ

بعد ازاں ڈویڑنل ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز نے لورالائی میڈیکل کالج کا بھی تفصیلی دورہ کیا، جہاں انہوں نے مختلف شعبہ جات اور کلاس رومز کا معائنہ کیا اور طلبہ کو فراہم کی جانے والی تعلیمی و تدریسی سہولیات کا جائزہ لیا۔

انہوں نے تعلیمی سرگرمیوں، کلاسز کے نظم و ضبط اور طلبہ کے لیے دستیاب سہولیات کے حوالے سے بھی معلومات حاصل کیں۔

دورانِ دورہ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر فہیم خان اور میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر نقیب اللہ نیازی نے ڈویڑنل ڈائریکٹر کو ہسپتال میں کیے گئے مختلف اقدامات، طبی سہولیات میں بہتری، جاری سرگرمیوں اور درپیش مسائل کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔

ڈاکٹر عبدالرحمن شیرانی نے ہسپتال میں مریضوں کو بہتر طبی سہولیات کی فراہمی اور ادارے کو جدید و معیاری طبی مرکز بنانے کے لیے کیے جانے والے اقدامات کو سراہتے ہوئے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر اور ان کی پوری ٹیم کی کاوشوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

انہوں نے کہا کہ عوام کو معیاری اور بروقت طبی سہولیات کی فراہمی محکمہ صحت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ ٹیچنگ ہسپتال لورالائی کو مزید فعال، جدید اور عوام کے لیے حقیقی معنوں میں علاج معالجے کا مؤثر مرکز بنانے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔

ڈویڑنل ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز نے ہسپتال اور میڈیکل کالج کی بہتری کے لیے اپنی جانب سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ عوام کو صحت کی بہترین سہولیات کی فراہمی کے لیے محکمہ صحت کے افسران اور طبی عملے کی مشترکہ کاوشیں قابلِ ستائش ہیں۔

لورالائی؛ ڈویژنل ڈائریکٹر ہیلتھ ڈاکٹر عبدالرحمن عبدالرحمن شیرانی ٹیچنگ اسپتال لورالائی آپریشن تھیٹر کا معائنہ کر رہے ہیں — A group of officials and medical staff in scrubs inspect an operation theatre at Loralai Teaching Hospital, with a patient lying on a table in the foreground.
لورالائی؛ ڈویژنل ڈائریکٹر ہیلتھ ڈاکٹر عبدالرحمن عبدالرحمن شیرانی ٹیچنگ اسپتال لورالائی آپریشن تھیٹر کا معائنہ کر رہے ہیں — A group of officials and medical staff in scrubs inspect an operation theatre at Loralai Teaching Hospital, with a patient lying on a table in the foreground.

تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

موضوعات:
اشتہار