رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 11° جزوی بادل 22° / 11°فجر 05:27ظہر 12:16عصر 16:06مغرب 17:42عشا 19:04
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایڈیٹر: کامران جاوید
حارث رئوف بگ بیش لیگ میں ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز کی نمائندگی کے لیے پرجوششمالی کوریا کا بائنانس سے 6.3 ارب ڈالر کی چوری میں ملوث ہونے کے ایف بی آئی الزام کو مستردنیپال پریمیئر لیگ تنازع: 7 پاکستانی کرکٹرز وطن واپس آ گئےیورپ کے سپر مارکیٹس میں فریزرز ہیک، سویڈن سے بیلجیم تک خوراک ضائع کرنا پڑیہاکی کا مستقبل روشن، سہولتوں کی کمی نہیں؛ جیت کے لیے ٹارگٹ سیٹ کرنا ہوگا: محی الدین وانیبیرسٹر گوہر: سیاسی تنائو مزید نہ بڑھایا جائے، مسائل کا حل بات چیت سے نکالا جائےکوئٹہ کی عابدہ بتول عالمی ایٹم ویٹ ٹائٹل جیتنے والی پہلی پاکستانی خاتون باکسر بن گئیںایران اور سعودی عرب کے درمیان مذاکرات جاری، نئے علاقائی سکیورٹی انتظامات پر کوششبلاول بھٹو کی زیرِ صدارت پیپلز پارٹی کا اعلیٰ سطحی اجلاس، وزیراعظم سے ملاقات پر غورسر تال میوزک اکیڈمی کے باصلاحیت بچوں کا چرچا، علی ڈار کا اکیڈمی کا دورہگوہر: بانی پی ٹی آئی خیبرپختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی سے باخبر تھےٹرمپ کا انتباہ: ڈیموکریٹس کانگریس میں اکثریت لیں تو ’مسٹر ویٹو‘ بن جاؤں گا
صفحہ اول› بلوچستان ›لورالائی

لورالائی: صوبائی محتسب کی کھلی کچہری، شہریوں کے مسائل پر فوری ازالے کی ہدایت

لورالائی: صوبائی محتسب کی کھلی کچہری، شہریوں کے مسائل پر فوری ازالے کی ہدایت
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

لورالائی، 2 نومبر: لورالائی ڈسٹرکٹ کونسل ہال میں صوبائی محتسب بلوچستان کی جانب سے کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا، جس کی صدارت صوبائی محتسب کے ریجنل ڈائریکٹر عبدالغفار میاں خیل نے کی۔ کھلی کچہری میں اسسٹنٹ کمشنر لورالائی احمد زیب کاکڑ، ڈی ایس بی کریم مندوخیل سمیت مختلف سرکاری محکموں کے افسران اور سربراہان نے شرکت کی۔

کھلی کچہری میں لورالائی کی مختلف سیاسی جماعتوں کے نمائندگان، انجمن تاجران کے عہدیداران، سماجی کارکنان، قبائلی رہنماوں، عمائدین علاقہ، شہریوں اور صحافیوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر شہریوں نے اپنے مسائل اور شکایات براہِ راست صوبائی محتسب کے ریجنل ڈائریکٹر اور متعلقہ سرکاری افسران کے سامنے پیش کیں۔

عوامی شکایات

شہریوں کی جانب سے پینے کے صاف پانی کی عدم فراہمی، بجلی کی لوڈشیڈنگ، صحت کی سہولیات کی کمی، سرکاری سکولوں کی بندش، تعلیمی اداروں میں بنیادی سہولیات کا فقدان، بنیادی مراکز صحت (BHQs/BHUs) میں ادویات کی قلت، سڑکوں، صفائی، نکاسی آب اور دیگر عوامی مسائل سے متعلق متعدد شکایات پیش کی گئیں۔

شرکاء نے شکایت کرتے ہوئے کہا کہ بعض علاقوں میں بنیادی سہولیات کی عدم دستیابی کے باعث عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، جبکہ سرکاری اداروں سے متعلق بعض شکایات کے ازالے میں تاخیر سے عوامی مشکلات میں مزید اضافہ ہو رہا ہے۔

ریجنل ڈائریکٹر کی ہدایت

صوبائی محتسب کے ریجنل ڈائریکٹر عبدالغفار میاں خیل نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سرکاری افسران اور اہلکار عوام کے خادم ہیں، انہیں عوام پر حکمرانی کے بجائے خدمت کے جذبے کے ساتھ اپنے فرائض انجام دینے چاہئیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کرنا حکومت اور سرکاری اداروں کی بنیادی ذمہ داری ہے۔

انہوں نے متعلقہ محکموں کے افسران کو ہدایت کی کہ کھلی کچہری میں موصول ہونے والی شکایات کو محض کاغذی کارروائی تک محدود نہ رکھا جائے بلکہ ان کے حل کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں اور عوام کو بروقت ریلیف فراہم کیا جائے۔ انہوں نے واضح کیا کہ عوامی شکایات کے ازالے میں غفلت اور غیر ضروری تاخیر کسی صورت قابل قبول نہیں ہوگی۔

ریجنل ڈائریکٹر نے کہا کہ صوبائی محتسب کا ادارہ عوام کو سرکاری محکموں کی غفلت، نااہلی اور غیر ضروری تاخیر کے خلاف موثر داد رسی فراہم کرنے کے لیے قائم کیا گیا ہے۔ شہری بلاخوف اپنی شکایات متعلقہ فورم پر پیش کریں تاکہ قانون اور قواعد و ضوابط کے مطابق ان کا ازالہ یقینی بنایا جا سکے۔

کھلی کچہری کے دوران متعلقہ محکموں کے افسران نے شہریوں کی جانب سے پیش کی جانے والی شکایات سنیں اور متعدد مسائل کے حل کے لیے موقع پر ہی ضروری ہدایات اور یقین دہانیاں بھی کرائیں۔

شہریوں، سیاسی و سماجی حلقوں اور عمائدین نے صوبائی محتسب کی جانب سے کھلی کچہری کے انعقاد کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایسے عوامی فورمز کے انعقاد سے شہریوں کو اپنے مسائل اعلیٰ حکام تک براہِ راست پہنچانے کا موقع ملتا ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ عوامی مسائل کے فوری حل کے لیے کھلی کچہریوں کا سلسلہ باقاعدگی سے جاری رکھا جائے۔

تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

اشتہار