رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 10° صاف 22° / 9°فجر 05:21ظہر 12:16عصر 16:13مغرب 17:50عشا 19:11
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایڈیٹر: کامران جاوید
ایران کا امریکا کو دوبارہ فوجی کارروائی سے خبردار، عباس عراقچی کا بیانایران پر حملہ کل ہو سکتا ہے، ایران کے معاملے کو اچھے طریقے سے نمٹایا: ٹرمپامریکا کا سعودی عرب سے سفارتی عملہ واپس بلانے کا فیصلہ، عراق سفر سے گریز کی ہدایت میں توسیعایران: امریکا کے ساتھ جنگ بندی میں تمام محاذوں پر لڑائی مکمل بند ہونا ضروری، عراقچیعراق میں ایرانی کرد گروپ کے ٹھکانے پر ڈرون حملہ، امریکا کا شہریوں کو سفر سے گریز کا انتباہاو آئی سی سیکرٹری جنرل کی مکہ، مدینہ اور سعودی شہروں پر حوثی حملوں کی مذمتوزیراعظم شہباز شریف کا دو سال میں 5 لاکھ طلبہ کو کروم بکس فراہم کرنے کا اعلانقومی اسمبلی کا رواں اجلاس 30 اکتوبر تک بڑھا دیا گیا، اہم بلز منظور ہوں گےقلعہ سیف اللہ میں کارروائی، اہم دہشت گرد کمانڈر ہلاک: ضیا اللہ لانگوگورنر کی نوشہرہ میں پرویز خٹک سے ملاقات، وفاق کے ساتھ مسائل کے حل پر باتاسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر عملدرآمد کی نئی کوشش ہونی چاہیے: ایرانی صدر پزشکیانشاہد رند: گوادر میں دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنانے پر سکیورٹی فورسز کو سراہا
صفحہ اول› بلوچستان ›قلعہ عبداللہ

قلعہ عبداللہ: 241 ایکڑ اراضی سے بھنگ کی کاشت کا خاتمہ، مشترکہ کارروائیاں جاری

قلعہ عبداللہ: ضلع قلعہ عبداللہ میں انسدادِ منشیات مہم 2026 کے تحت بھنگ کی کاشت کے خاتمے کے لیے مشترکہ کارروائیاں جاری ہیں۔

22 اکتوبر کو تحصیل گلستان اور دوبندی کے مختلف علاقوں میں ضلعی انتظامیہ، اینٹی نارکوٹکس فورس (ANF)، ایکسائز فورس، فرنٹیئر کور (FC)، پولیس اور انٹیلی جنس بیورو (IB) کی مشترکہ ٹیموں نے کارروائی کرتے ہوئے مزید 241 ایکڑ اراضی سے بھنگ کی کاشت کا خاتمہ کر دیا۔

کارروائی ضلعی انتظامیہ قلعہ عبداللہ کی قیادت میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر اے این ایف، کیپٹن شاویز (77 ونگ ایف سی)، ڈی ایس پی گلستان اور انٹیلی جنس بیورو کے نمائندے کی نگرانی میں انجام دی گئی۔

مشترکہ ٹیموں نے تحصیل دوبندی کے علاقے ششکہ اور کدنی نالہ، جبکہ تحصیل گلستان کے عبدالرزاق زئی اور قندیل سئیگئی کے علاقوں میں انسدادِ بھنگ کارروائیاں کیں۔

حکام کے مطابق گلستان کے علاقے قندیل سئیگئی میں 241 ایکڑ اراضی سے بھنگ کی کاشت ختم کی گئی۔

کارروائی کی تفصیلات

اس کارروائی کے دوران 84 ایکڑ پر ڈرون ٹیکنالوجی، 22 ایکڑ پر پانی کی عدم دستیابی، 69 ایکڑ پر وہیل بیرو، 47 ایکڑ پر ٹریکٹر اور 19 ایکڑ پر ویڈ کٹرز کے ذریعے بھنگ کی کاشت کا خاتمہ کیا گیا۔

کارروائی میں اے این ایف کے 16، ایکسائز فورس کے 6، پولیس کے 8 اور ضلعی انتظامیہ کے 8 اہلکاروں نے حصہ لیا، جبکہ ایف سی اور دیگر معاون اداروں کے اہلکاروں نے بھی کارروائی میں تعاون کیا۔

حکام کے مطابق انسدادِ بھنگ مہم کے تحت اب تک ضلع قلعہ عبداللہ میں مجموعی طور پر 661 ایکڑ اراضی سے بھنگ کی کاشت کا خاتمہ کیا جا چکا ہے۔

مہم کا مقصد منشیات کی غیر قانونی کاشت کا مکمل خاتمہ اور علاقے کو منشیات سے پاک بنانا ہے۔ حکام نے واضح کیا کہ بھنگ کی کاشت کے مکمل خاتمے تک مشترکہ کارروائیاں جاری رہیں گی۔