رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 11° صاف 22° / 11°فجر 05:27ظہر 12:16عصر 16:06مغرب 17:42عشا 19:04
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایڈیٹر: کامران جاوید
حارث رئوف بگ بیش لیگ میں ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز کی نمائندگی کے لیے پرجوششمالی کوریا کا بائنانس سے 6.3 ارب ڈالر کی چوری میں ملوث ہونے کے ایف بی آئی الزام کو مستردنیپال پریمیئر لیگ تنازع: 7 پاکستانی کرکٹرز وطن واپس آ گئےیورپ کے سپر مارکیٹس میں فریزرز ہیک، سویڈن سے بیلجیم تک خوراک ضائع کرنا پڑیہاکی کا مستقبل روشن، سہولتوں کی کمی نہیں؛ جیت کے لیے ٹارگٹ سیٹ کرنا ہوگا: محی الدین وانیبیرسٹر گوہر: سیاسی تنائو مزید نہ بڑھایا جائے، مسائل کا حل بات چیت سے نکالا جائےکوئٹہ کی عابدہ بتول عالمی ایٹم ویٹ ٹائٹل جیتنے والی پہلی پاکستانی خاتون باکسر بن گئیںایران اور سعودی عرب کے درمیان مذاکرات جاری، نئے علاقائی سکیورٹی انتظامات پر کوششبلاول بھٹو کی زیرِ صدارت پیپلز پارٹی کا اعلیٰ سطحی اجلاس، وزیراعظم سے ملاقات پر غورسر تال میوزک اکیڈمی کے باصلاحیت بچوں کا چرچا، علی ڈار کا اکیڈمی کا دورہگوہر: بانی پی ٹی آئی خیبرپختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی سے باخبر تھےٹرمپ کا انتباہ: ڈیموکریٹس کانگریس میں اکثریت لیں تو ’مسٹر ویٹو‘ بن جاؤں گا

سوراب: خواتین کی کھلی کچہری، ڈپٹی کمشنر نے بنیادی مسائل سن کر ہدایات جاری کیں

سوراب: وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز احمد بگٹی کے وژن کے مطابق ڈپٹی کمشنر سوراب صاحبزادہ نجیب اللہ کی زیر صدارت شہید ہدایت اللہ بلیدی پبلک لائبریری سوراب میں خواتین کی کھلی کچہری منعقد ہوئی۔

اس میں ایس پی سوراب خورشید احمد بلوچ، ایف سی بلوچستان 61 ونگ کے میجر علی عباس، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سلمان علی بلیدی، ضلعی افسران، کالج کی طالبات، اساتذہ اور خواتین نے شرکت کی۔

اس موقع پر خواتین اور طالبات نے بجلی، گیس، تعلیم، صحت، صاف پانی، نادرا، بی آئی ایس پی، فیملی پارک اور دیگر بنیادی مسائل سے متعلق اپنی شکایات اور تجاویز پیش کیں۔

ڈپٹی کمشنر نے شرکاء کے مسائل غور سے سنے اور متعلقہ افسران کو ان کے فوری حل کے لیے ضروری اقدامات کی ہدایات جاری کیں۔

اشتہار