رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 11° صاف 22° / 11°فجر 05:24ظہر 12:16عصر 16:09مغرب 17:46عشا 19:07
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایڈیٹر: کامران جاوید
عالمی بینک: پاکستان میں غربت کی شرح 29 فیصد تک پہنچ گئی، عدم مساوات بھی بڑھیمعروف برطانوی اداکار سر پیٹرک اسٹیورٹ 86 برس کی عمر میں چل بسےراشد خان ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں 200 وکٹیں لینے والے پہلے بولر بن گئےمیٹا نے نوعمر لڑکی کا مقدمہ نمٹا لیا، لاس اینجلس ٹرائل میں صرف اسنیپ رہ گئیانتخابات میں مبینہ غیر ملکی مداخلت کی تحقیقات میں موساد بھی شین بیٹ کی معاونامریکا کا سعودی عرب سے غیر ہنگامی سرکاری عملے اور اہل خانہ کو نکلنے کا حکمرونالڈو کی ہیٹ ٹرک، النصر نے الخلود کو 5-3 سے ہرا دیاپیٹرولیم لیوی میں فوری کمی مسترد، آئندہ بجٹ میں مرحلہ وار کمی پر غوررواں سال کے نو ماہ میں چار لاکھ 27 ہزار سے زائد پاکستانی بیرونِ ملک روزگار کے لیے رجسٹرسہ ملکی ون ڈے سیریز کا فائنل: پاکستان کا سامنا سری لنکا سے، رینکنگ میں بہتری کا موقعانتخابی اصلاحات کمیٹی: پیپلز پارٹی کا اپوزیشن سے رابطہ، جواب مشاورت کے بعد دینے کا عندیہاوگرا کا اکتوبر کے لیے آر ایل این جی کی قیمتوں میں 15.3 فیصد تک اضافے کا نوٹیفکیشن

سنگاپور کے وزیر خارجہ کی فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات، دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق

سنگاپور کے وزیر خارجہ کی فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات، دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق
فائل فوٹو: سنگاپور کے وزیر خارجہ کی فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات — تصویر: بشکریہ nukta.com

راولپنڈی: سنگاپور کے وزیر خارجہ ڈاکٹر ویوین بالاکرشنن نے چیف آف آرمی سٹاف اور چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کی، جس میں دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سنگاپور کے وزیر خارجہ نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا، جہاں ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، خطے اور عالمی سلامتی کی بدلتی ہوئی صورتحال اور دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں علاقائی امن و استحکام سے متعلق امور پر خیالات کا تبادلہ ہوا اور مشترکہ مفادات کے شعبوں میں مسلسل رابطوں اور تعاون کی اہمیت پر زور دیا گیا۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے سنگاپور کے ساتھ تعلقات مزید مضبوط بنانے کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ ادارہ جاتی روابط اور تعمیری بات چیت کو فروغ دینا علاقائی امن، استحکام اور سلامتی کے لیے اہم ہے۔

سنگاپور کے وزیر خارجہ نے بھی دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔ انہوں نے پاک فوج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا اور علاقائی امن و استحکام کے لیے پاکستان کی کوششوں کا اعتراف کیا۔