رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 18° صاف 22° / 9°فجر 05:21ظہر 12:16عصر 16:13مغرب 17:50عشا 19:11
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایڈیٹر: کامران جاوید
ٹرمپ کا اوباما پر ایران کو اربوں ڈالر دینے اور جوہری ہتھیار کی راہ ہموار کرنے کا الزامایران کا امریکا کو دوبارہ فوجی کارروائی سے خبردار، عباس عراقچی کا بیانایران پر حملہ کل ہو سکتا ہے، ایران کے معاملے کو اچھے طریقے سے نمٹایا: ٹرمپامریکا کا سعودی عرب سے سفارتی عملہ واپس بلانے کا فیصلہ، عراق سفر سے گریز کی ہدایت میں توسیعایران: امریکا کے ساتھ جنگ بندی میں تمام محاذوں پر لڑائی مکمل بند ہونا ضروری، عراقچیعراق میں ایرانی کرد گروپ کے ٹھکانے پر ڈرون حملہ، امریکا کا شہریوں کو سفر سے گریز کا انتباہاو آئی سی سیکرٹری جنرل کی مکہ، مدینہ اور سعودی شہروں پر حوثی حملوں کی مذمتوزیراعظم شہباز شریف کا دو سال میں 5 لاکھ طلبہ کو کروم بکس فراہم کرنے کا اعلانقومی اسمبلی کا رواں اجلاس 30 اکتوبر تک بڑھا دیا گیا، اہم بلز منظور ہوں گےقلعہ سیف اللہ میں کارروائی، اہم دہشت گرد کمانڈر ہلاک: ضیا اللہ لانگوگورنر کی نوشہرہ میں پرویز خٹک سے ملاقات، وفاق کے ساتھ مسائل کے حل پر باتاسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر عملدرآمد کی نئی کوشش ہونی چاہیے: ایرانی صدر پزشکیان
صفحہ اول› بلوچستان ›جعفرآباد

جعفرآباد: ڈپٹی کمشنر خالد خان کی زیرِ صدارت چائلڈ پروٹیکشن ریفرل سسٹم کمیٹی کا اجلاس

جعفرآباد: ڈپٹی کمشنر خالد خان کی زیرِ صدارت چائلڈ پروٹیکشن ریفرل سسٹم کمیٹی کا اجلاس
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

جعفرآباد: ڈپٹی کمشنر جعفرآباد خالد خان کی زیرِ صدارت ڈسٹرکٹ چائلڈ پروٹیکشن ریفرل سسٹم کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں چائلڈ پروٹیکشن کیس مینجمنٹ اور ریفرل سسٹم کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں ریفرل پاتھ ویز میں موجود چیلنجز اور خامیوں کی نشاندہی، مختلف اداروں کے درمیان مؤثر رابطے، معلومات کے تبادلے، چائلڈ پروٹیکشن سروسز کی فراہمی کو مضبوط بنانے، متعلقہ اداروں کی استعدادِ کار میں اضافے اور عوامی آگاہی کی سرگرمیوں پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر خالد خان نے کہا کہ بچوں کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، اور ہر بچے کو محفوظ ماحول، بروقت قانونی و سماجی تحفظ اور بنیادی حقوق کی فراہمی یقینی بنانا تمام متعلقہ اداروں کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔

انہوں نے ہدایت کی کہ چائلڈ پروٹیکشن سے متعلق تمام کیسز فوری، شفاف اور مؤثر انداز میں نمٹائے جائیں، اداروں کے درمیان باہمی رابطہ مزید فعال بنایا جائے اور ایسے اقدامات کیے جائیں جن سے بچوں کے حقوق کا ہر سطح پر تحفظ یقینی ہو۔ انہوں نے عزم ظاہر کیا کہ ضلعی انتظامیہ چائلڈ پروٹیکشن نظام کو مزید مؤثر، مربوط اور فعال بنانے کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی۔

تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان