رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 14° صاف 24° / 12°فجر 05:18ظہر 12:16عصر 16:16مغرب 17:54عشا 19:14
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایگزیکٹو ایڈیٹر: کامران جاوید
دہشت گردی کے خلاف ایک بار پھر قومی اتحاد ضروری ہے: سینیٹ میں رانا ثنا اللہ کا خطابخیبرپختونخوا میں گورنر راج کا مقصد معدنیات نہیں، امن کا قیام ہے: عقیل ملک، اختیار ولیسینیٹ نے پاسپورٹ ایکٹ ترمیمی بل 2026 متفقہ طور پر منظور کر لیاپی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی مولانا نسیم شاہ بنوں سے گرفتار، ویڈیو سامنے آگئیعالمی ادارہ خوراک کا غزہ میں غذائی امداد ایک تہائی کم کرنے کا اعلان، 11 لاکھ افراد کو امداد ملے گینیتن یاہو: 7 اکتوبر کو 1200 اسرائیلیوں کی ہلاکت 40 ہزار امریکیوں کے قتل کے برابر تھیراجپال یادیو نے اہلیہ رادھا کو خاندان کا ہیرا قرار دے دیا، سالگرہ پر جذباتی پیغامروس پر پابندیوں میں نرمی کے بعد تیل سستا، برینٹ 107 ڈالر کے قریبسہیل آفریدی مذاکرات کے ڈرافٹ کی منظوری افغانستان سے لے رہے تھے: وفاقی وزیر طارق فضل چوہدریعقیل ملک: امریکا کے ساتھ معدنیات کا کوئی لائسنس نہیں ہوا، مولانا لائسنس سامنے لائیںپی ٹی آئی کے گرفتار تین ارکان قومی اسمبلی پروڈکشن آرڈرز پر پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گئےروس کے یوکرین پر رات گئے ڈرون حملے، لاجسٹکس مراکز، بندرگاہوں اور بحری جہازوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ

بلدیاتی انتخابات: خیبرپختونخوا حکومت کو قانون سازی کیلئے 3 ہفتے کی مہلت

بلدیاتی انتخابات: خیبرپختونخوا حکومت کو قانون سازی کیلئے 3 ہفتے کی مہلت

الیکشن کمیشن میں خیبرپختونخوا بلدیاتی انتخابات کیس کی سماعت ممبر سندھ نثار درانی کی سربراہی میں 4 رکنی کمیشن نے کی۔

سپیشل سیکرٹری الیکشن کمیشن نے بتایا کہ صوبے کے 7 اضلاع میں حلقہ بندیوں کا عمل تعطل کا شکار ہے، صوبائی حکومت خیبرپختونخوا بھر میں بلدیاتی انتخابات ایک ساتھ کرانا چاہتی ہے، گزشتہ سماعت پر چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا نے قانون سازی کیلئے 3 ہفتے کا وقت مانگا تھا۔

حکام کے مطابق صوبائی کابینہ کمیٹی کا اجلاس 31 اگست کو ہوا، جس میں صوبائی حکومت نے دیگر صوبوں میں بلدیاتی نظام کا جائزہ لینے کی ہدایت کی۔

چیف سیکرٹری کے پی نے بتایا کہ صوبائی کابینہ کی کمیٹی قانون میں ترامیم پر غور کر رہی ہے۔

ممبر بلوچستان نے ریمارکس دیئے کہ خیبرپختونخوا حکومت تاخیری حربے استعمال کر رہی ہے، ایسا نہ ہو کہ کمیشن کو وزیراعلیٰ کو طلب کرنا پڑے۔

ممبر سندھ نثار درانی نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات تو کروانے پڑیں گے، کمیشن کے پاس بہت سے آئینی راستے موجود ہیں، ممبر کے پی نے کہا کہ قانون میں تبدیلی کے بعد تمام حلقہ بندیاں دوبارہ کرنا پڑیں گی۔

سپیشل سیکرٹری نے کہا کہ صوبائی حکومت فیصلہ کرے تو الیکشن کمیشن پورے صوبے میں ایک ساتھ انتخابات کروا دے گا۔

بعد ازاں الیکشن کمیشن نے کے پی حکومت کو قانون سازی کیلئے مزید 3 ہفتے کا وقت دے دیا اور خیبرپختونخوا بلدیاتی انتخابات کیس کی مزید سماعت 29 ستمبر تک ملتوی کر دی۔