رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 11° صاف 22° / 11°فجر 05:27ظہر 12:16عصر 16:06مغرب 17:42عشا 19:04
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایڈیٹر: کامران جاوید
حارث رئوف بگ بیش لیگ میں ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز کی نمائندگی کے لیے پرجوششمالی کوریا کا بائنانس سے 6.3 ارب ڈالر کی چوری میں ملوث ہونے کے ایف بی آئی الزام کو مستردنیپال پریمیئر لیگ تنازع: 7 پاکستانی کرکٹرز وطن واپس آ گئےیورپ کے سپر مارکیٹس میں فریزرز ہیک، سویڈن سے بیلجیم تک خوراک ضائع کرنا پڑیہاکی کا مستقبل روشن، سہولتوں کی کمی نہیں؛ جیت کے لیے ٹارگٹ سیٹ کرنا ہوگا: محی الدین وانیبیرسٹر گوہر: سیاسی تنائو مزید نہ بڑھایا جائے، مسائل کا حل بات چیت سے نکالا جائےکوئٹہ کی عابدہ بتول عالمی ایٹم ویٹ ٹائٹل جیتنے والی پہلی پاکستانی خاتون باکسر بن گئیںایران اور سعودی عرب کے درمیان مذاکرات جاری، نئے علاقائی سکیورٹی انتظامات پر کوششبلاول بھٹو کی زیرِ صدارت پیپلز پارٹی کا اعلیٰ سطحی اجلاس، وزیراعظم سے ملاقات پر غورسر تال میوزک اکیڈمی کے باصلاحیت بچوں کا چرچا، علی ڈار کا اکیڈمی کا دورہگوہر: بانی پی ٹی آئی خیبرپختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی سے باخبر تھےٹرمپ کا انتباہ: ڈیموکریٹس کانگریس میں اکثریت لیں تو ’مسٹر ویٹو‘ بن جاؤں گا
صفحہ اول› بلوچستان ›اوستہ محمد

اوستہ محمد: ڈپٹی کمشنر کا یونین کونسل خانپور کا دورہ، پولیو مہم کی نگرانی

اوستہ محمد: ڈپٹی کمشنر کا یونین کونسل خانپور کا دورہ، پولیو مہم کی نگرانی
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

اوستہ محمد: ڈپٹی کمشنر اوستہ محمد محمد رمضان پلال نے پولیو آفیسر ڈاکٹر خلیل مستوئی کے ہمراہ نومبر کی SNID انسدادِ پولیو مہم کے تحت جاری سرگرمیوں کی نگرانی کے لیے یونین کونسل خانپور کا دورہ کیا۔

دورے کے دوران انہوں نے ایریا ٹرانزٹ پوائنٹ کا تفصیلی معائنہ کیا اور وہاں تعینات پولیو ٹیموں کی کارکردگی، فیلڈ ایریا انچارجز کی نگرانی، بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کے انتظامات اور مہم کے مجموعی انتظامی امور کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے گھر گھر جاری پولیو مہم اور ٹرانزٹ پوائنٹس پر بچوں کو حفاظتی قطرے پلانے کے عمل کا بھی مشاہدہ کیا۔

انہوں نے پولیو ٹیموں کی حاضری، مائیکرو پلان پر عملدرآمد اور بچوں کی کوریج کے حوالے سے معلومات حاصل کیں اور متعلقہ افسران سے مہم کے دوران پیش آنے والے مسائل اور ان کے حل کے لیے کیے جانے والے اقدامات کے بارے میں دریافت کیا۔

ڈپٹی کمشنر محمد رمضان پلال نے متعلقہ افسران اور فیلڈ مانیٹرنگ ٹیموں کو ہدایت کی کہ انسدادِ پولیو مہم کے دوران مؤثر نگرانی کو اولین ترجیح دی جائے اور ہر سطح پر ذمہ داری اور مستعدی کے ساتھ فرائض انجام دیے جائیں۔

انہوں نے واضح کیا کہ مہم کی کامیابی کے لیے ہر علاقے میں تعینات پولیو ٹیموں کی کارکردگی کی مسلسل مانیٹرنگ ضروری ہے، کوئی بھی بچہ پولیو سے بچاؤ کے حفاظتی قطروں سے محروم نہ رہے اور رہ جانے والے بچوں کو فوری طور پر کور کیا جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پولیو جیسے موذی مرض کے مکمل خاتمے کے لیے تمام متعلقہ محکموں، پولیو ورکرز اور مانیٹرنگ افسران کو باہمی رابطے اور مربوط حکمت عملی کے تحت کام کرنا ہوگا تاکہ مستقبل کی نسلوں کو اس خطرناک بیماری سے محفوظ بنایا جا سکے۔

تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

اشتہار