رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 11° صاف 22° / 9°فجر 05:20ظہر 12:16عصر 16:15مغرب 17:52عشا 19:12
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایگزیکٹو ایڈیٹر: کامران جاوید
بیوٹمز یونیورسٹی سالانہ اسپورٹس فیسٹیول کا گورنر جعفر خان مندوخیل نے افتتاح کیامعاشی استحکام کے بعد گہری ادارہ جاتی اصلاحات کا مرحلہ شروع، وزیراعظم کی A&M وفد سے گفتگوفیلڈ مارشل عاصم منیر کا پشاور کور ہیڈ کوارٹرز کا دورہ، دہشت گردوں کے خلاف مہم جاری رکھنے کا اعلانعدالتیں مستقبل کے ممکنہ قوانین روکنے کے لیے پیشگی فیصلہ نہیں کر سکتیں: اسلام آباد ہائیکورٹپیٹرولیم لیوی پر حکومت اور جماعت اسلامی کی مذاکراتی کمیٹیوں کا جمعہ کو اسلام آباد میں اجلاسبلوچستان اسمبلی: سردار نظام کے خاتمے اور نواب، سردار کے الفاظ پر پابندی کی قرارداد آج پیش ہوگیشیبہ آئل فیلڈ پر ڈرون حملے کی کوشش، ملبہ گرنے سے فلپائنی اور نیپالی کارکن ہلاک، پاکستانی اور انڈین زخمیپنجاب میں کیمرے والے سمارٹ گلاسز اور خفیہ ریکارڈنگ آلات پر 30 روزہ پابندی، مریم نواز کی سختی سے عمل کی ہدایتوزیراعظم کا پشاور میں اپیکس کمیٹی سے خطاب، خیبرپختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی “انتہائی مجبوری” میں نافذ کرنے کا دعویٰآئی ایم ایف کی پیش گوئی: خطے کی معیشت اس سال 1.3 فیصد سکڑے گی، 2027 میں 6.6 فیصد نموصدر زرداری تین روزہ دورے پر جرمنی روانہ، 23 برس بعد پاکستانی سربراہ مملکت کا پہلا دورہبنوں سے پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی نسیم علی شاہ 30 روز کے لیے ایم پی او کے تحت نظر بند

آئی جی پولیس بلوچستان محمد طاہر نے خیبر پختونخوا تبادلے پر ڈاکٹر سمیع ملک اور فریال فرید کو الوداع کیا

آئی جی پولیس بلوچستان محمد طاہر نے خیبر پختونخوا تبادلے پر ڈاکٹر سمیع ملک اور فریال فرید کو الوداع کیا
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

کوئٹہ: انسپکٹر جنرل پولیس بلوچستان محمد طاہر نے سینٹرل پولیس آفس میں ڈاکٹر سمیع ملک اور فریال فرید کو صوبہ خیبر پختونخوا تعیناتی پر الوداع کیا، دونوں افسران کو پولیس یادگاری شیلڈ دی اور بلوچستان پولیس کے لیے ان کی گراں قدر خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

آئی جی پولیس محمد طاہر نے ان کی پیشہ ورانہ خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ دونوں افسران نے رینجز، کوئٹہ اور سینٹرل پولیس آفس میں مختلف حیثیتوں میں اپنی ذمہ داریاں نہایت دیانت، محنت اور پیشہ ورانہ مہارت سے انجام دیں، جو بلوچستان پولیس اور شہریوں کے لیے باعثِ فخر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر محمد سمیع ملک اور فریال فرید کی خدمات ہمیشہ قدر کی نگاہ سے دیکھی جائیں گی، اور امید ظاہر کی کہ وہ نئی ذمہ داریوں میں بھی اسی جذبے اور لگن سے فرائض انجام دے کر ادارے کا نام روشن کریں گے۔

تقریب میں ایڈیشنل آئی جی و کمانڈنٹ بلوچستان کانسٹیبلری اشفاق احمد، ایڈیشنل آئی جی آپریشنز شہزاد اکبر، ڈی آئی جی ہیڈکوارٹرز حسن اسد علوی اور ڈی آئی جی پولیس کوئٹہ عمران شوکت سمیت پولیس کے دیگر سینئر افسران بھی موجود تھے، جنہوں نے دونوں افسران کی خدمات کو سراہا اور ان کے روشن مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

کوئٹہ، آئی جی پولیس بلوچستان محمد طاہر تبادلہ ہونے والے ڈاکٹر سمیع ملک اور فریال فرید کو پولیس یادگاری شیلڈ دے رہے ہیں
کوئٹہ، آئی جی پولیس بلوچستان محمد طاہر تبادلہ ہونے والے ڈاکٹر سمیع ملک اور فریال فرید کو پولیس یادگاری شیلڈ دے رہے ہیں

تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان