گورنمنٹ بوائز ماڈل ہائی اسکول تربت میں عید میلاد النبی ﷺ کی تقریب، پرنسپل اکبر اسماعیل کی صدارت

تربت: گورنمنٹ بوائز ماڈل ہائی اسکول تربت میں پرنسپل اکبر اسماعیل کی زیرِ صدارت عید میلاد النبی ﷺ کا پروگرام منعقد کیا گیا۔
مقررین نے کہا کہ 12 ربیع الاول کا دن ہمارے لیے کسی عید سے کم نہیں۔ یہ وہ مبارک دن ہے جب رحمتِ عالم ﷺ اس دنیا میں تشریف لائے اور انسانیت کو اندھیروں سے نکال کر روشنی کا راستہ دکھایا۔
پروگرام میں مفتی نزیر احمد، مولانا جمشیر، اصغر رسول، عبدالحمید اور طلبہ نے اپنی تقاریر پیش کیں۔ پرنسپل اکبر اسماعیل نے تمام اساتذہ، طلبہ اور مہمانوں کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے اس بابرکت محفل کو کامیاب بنایا، اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ ہمیں حضور ﷺ کی سیرت پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان











