رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 10° صاف 22° / 9°فجر 05:20ظہر 12:16عصر 16:15مغرب 17:52عشا 19:12
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایڈیٹر: کامران جاوید
لاہور: بلوچستان سرمایہ کاری بورڈ اور روشن پیکیجز کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخطبیوٹمز یونیورسٹی سالانہ اسپورٹس فیسٹیول کا گورنر جعفر خان مندوخیل نے افتتاح کیامعاشی استحکام کے بعد گہری ادارہ جاتی اصلاحات کا مرحلہ شروع، وزیراعظم کی A&M وفد سے گفتگوفیلڈ مارشل عاصم منیر کا پشاور کور ہیڈ کوارٹرز کا دورہ، دہشت گردوں کے خلاف مہم جاری رکھنے کا اعلانعدالتیں مستقبل کے ممکنہ قوانین روکنے کے لیے پیشگی فیصلہ نہیں کر سکتیں: اسلام آباد ہائیکورٹپیٹرولیم لیوی پر حکومت اور جماعت اسلامی کی مذاکراتی کمیٹیوں کا جمعہ کو اسلام آباد میں اجلاسبلوچستان اسمبلی: سردار نظام کے خاتمے اور نواب، سردار کے الفاظ پر پابندی کی قرارداد آج پیش ہوگیشیبہ آئل فیلڈ پر ڈرون حملے کی کوشش، ملبہ گرنے سے فلپائنی اور نیپالی کارکن ہلاک، پاکستانی اور انڈین زخمیپنجاب میں کیمرے والے سمارٹ گلاسز اور خفیہ ریکارڈنگ آلات پر 30 روزہ پابندی، مریم نواز کی سختی سے عمل کی ہدایتوزیراعظم کا پشاور میں اپیکس کمیٹی سے خطاب، خیبرپختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی “انتہائی مجبوری” میں نافذ کرنے کا دعویٰآئی ایم ایف کی پیش گوئی: خطے کی معیشت اس سال 1.3 فیصد سکڑے گی، 2027 میں 6.6 فیصد نموصدر زرداری تین روزہ دورے پر جرمنی روانہ، 23 برس بعد پاکستانی سربراہ مملکت کا پہلا دورہ

یومِ شہداء پولیس: آئی جی بلوچستان محمد طاہر کا 1195 شہداء کو خراجِ عقیدت، شہداء پیکیج دوگنا

یومِ شہداء پولیس: آئی جی بلوچستان محمد طاہر کا 1195 شہداء کو خراجِ عقیدت، شہداء پیکیج دوگنا
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

کوئٹہ: انسپکٹر جنرل آف پولیس بلوچستان محمد طاہر نے کہا ہے کہ ہمیں یہ نہیں بھولنا چاہیے کہ صوبے میں امن و استحکام اور پائیدار امن کے قیام کے لیے اب تک 1195 پولیس افسران اور جوانوں نے جامِ شہادت نوش کیا ہے۔ ان گمنام ہیروز نے اپنا خون دے کر ہمیں جینے کا حق دیا۔ موت تو برحق ہے، مگر ہمارا عزم ہے کہ بے گناہ لوگوں کے دشمنوں اور ان کے عزائم کو بھی خاک میں ملاتے رہیں گے۔

یومِ شہداء پولیس کی مناسبت سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امن و استحکام خود بخود حاصل نہیں ہوتا، اس کے پیچھے ان شہیدوں کی قربانی ہوتی ہے جو ہمیشہ اپنی جان ہتھیلی پر رکھ کر کسی قربانی سے دریغ نہیں کرتے۔

تقریب میں مہمانِ خصوصی صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو، آئی جی ایف سی (نارتھ) عاطف مجتبیٰ، جی او سی 41 ڈویژن میجر جنرل ممتاز علی، اسپیکر صوبائی اسمبلی کیپٹن (ر) عبدالخالق اچکزئی، صوبائی وزیر خزانہ میر شعیب نوشیروانی، صوبائی وزیر پی اینڈ ڈی میر ظہور احمد بلیدی، صوبائی وزیر تعلیم راحیلہ حمید درانی، صوبائی وزیر صحت بخت محمد کاکڑ، رکن صوبائی اسمبلی میر علی مدد جتک، ایڈیشنل آئی جی پولیس بلوچستان جاوید علی مہر، ایڈیشنل آئی جی پولیس آپریشنز شہزاد اکبر، ایڈیشنل آئی جی و کمانڈنٹ بلوچستان کانسٹیبلری اشفاق احمد، ڈی آئی جی ہیڈکوارٹرز حسن اسد علوی، ڈی آئی جی پولیس کوئٹہ عمران شوکت، ڈی آئی جی اسپیشل برانچ طاہر علاء الدین اور اے آئی جیز سمیت شہداء کے لواحقین اور سول و اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔

شہداء پولیس ہمارا قیمتی اثاثہ

آئی جی پولیس محمد طاہر نے کہا کہ آج کے دن شہادت کا عظیم رتبہ پانے والے بلوچستان پولیس کے بہادر شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرتا ہوں۔ شہداء پولیس ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں۔ زندہ قومیں اپنے ہیروز کو کبھی فراموش نہیں کر سکتیں، جن کی جرات اور بہادری کی داستانیں ہم سب کے لیے مشعلِ راہ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان پولیس اپنے فرائض کے حوالے سے ہمیشہ سے پرعزم ہے اور روز بروز یہ عزم مزید پختہ ہو رہا ہے۔ ہم دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑنے اور امن کے قیام کے لیے ہمہ وقت برسرِ پیکار ہیں اور اپنی جانوں کی پرواہ کیے بغیر دہشت گردوں کا صفایا کر کے ہی رہیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان پولیس کٹھن حالات میں کام کر رہی ہے اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اس کے کئی بہادر افسران اور جوان شہید ہوئے ہیں۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ ریاست کی جنگ ہے جس میں ہم سب کا ناقابلِ تلافی نقصان ہوا ہے۔ ہم سب مل کر لڑ رہے ہیں، اپنے شہداء کے مقدس لہو کا بدلہ لینے کی صلاحیت رکھتے ہیں اور سب دہشت گردی کے خلاف متحد ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم نہ اپنے شہداء کو بھولے ہیں اور نہ کبھی ان کی قربانیوں کو بھولیں گے۔

آئی جی نے کہا کہ بلوچستان پولیس اپنے قیام سے آج تک امن کی علمبردار رہی ہے اور ہمارے جوان جرائم اور خصوصاً دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑتے ہوئے ہمہ وقت اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے کے لیے تیار رہتے ہیں۔ ہمیں فخر ہے کہ ہماری صفوں میں حامد شکیل، فیاض سنبل، ساجد مہمند اور مبارک شاہ جیسے جری اور بہادر اہلکاروں سمیت کئی جوانوں نے اپنی جان کا نذرانہ دے کر اس ملک کا پرچم اور ہمارا سر فخر سے بلند کیا۔

شہداء کے خاندانوں کی کفالت

انہوں نے ان شہداء کے خاندانوں کو سلام پیش کیا جنہوں نے اپنے بیٹے، شوہر، بھائی اور باپ کو وطن پر قربان ہوتے دیکھا مگر صبر اور فخر کے ساتھ سر بلند رکھا۔ ان کا کہنا تھا کہ ان خاندانوں کی عزت، فلاح و بہبود، تعلیم، صحت اور روزگار کے تمام معاملات ہماری اولین ترجیح ہیں اور ہم ان کے ساتھ نہ صرف ہمدردی بلکہ عملی تعاون کے پختہ عزم کے ساتھ کھڑے ہیں۔ ہم نے تمام فرنٹ لائنز پر دہشت گردوں کا بہادری اور جرات مندی سے مقابلہ کیا ہے اور آئندہ بھی کریں گے، اور شہداء کے خاندانوں کی کفالت کو یقینی بنائیں گے۔

آئی جی پولیس نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز اور عوام نے دہشت گردی کے خلاف ہمیشہ بے مثال قربانیاں دی ہیں، جبکہ خیبر پختونخوا اور بلوچستان کو دہشت گردی کے ناسور کا سامنا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ سفت غیور نے کمانڈنٹ کے عہدے پر فائز رہتے ہوئے شہادت کا عظیم رتبہ حاصل کیا؛ وہ خودکش حملے میں شہید ہوئے اور ایک بہادر، فرض شناس اور پیشہ ور پولیس افسر تھے جن کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ مانگی کے شہداء نے محدود وسائل کے باوجود دہشت گردوں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا اور اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریاں احسن انداز میں نبھائیں۔

انہوں نے بتایا کہ پولیس اہلکاروں اور شہداء کے لواحقین کی فلاح و بہبود کے لیے ویلفیئر فنڈ اور شہداء پیکیج کو دوگنا کر دیا گیا ہے۔

آئی جی پولیس نے کہا کہ مجھے فخر ہے کہ صوبے میں پائیدار امن کے قیام کے لیے اب تک 1195 پولیس افسران و جوانوں نے جامِ شہادت نوش کیا ہے، اور انہی قربانیوں کا ثمر ہے کہ بلوچستان کا ہر شہری خود کو پہلے سے زیادہ محفوظ سمجھتا ہے۔ بلوچستان پولیس نے اپنے وسائل بروئے کار لاتے ہوئے ہر ممکن کوشش کی ہے کہ شہداء کے خاندانوں کی ہر سطح پر معاونت ہو سکے۔

اپنے خطاب کے اختتام پر آئی جی پولیس بلوچستان نے کہا کہ شہادت ہماری خواہش ہے، پاکستان ہماری پہچان ہے اور سبز ہلالی پرچم ہماری شان ہے۔

آئی جی ایف سی نارتھ عاطف مجتبیٰ سینٹرل پولیس آفس کوئٹہ میں منعقدہ یوم شہداء کی تقریب کے موقع پر شہداء کے لواحقین کو تحائف دے رہے ہیں
آئی جی ایف سی نارتھ عاطف مجتبیٰ سینٹرل پولیس آفس کوئٹہ میں منعقدہ یوم شہداء کی تقریب کے موقع پر شہداء کے لواحقین کو تحائف دے رہے ہیں
اسپیکر بلوچستان صوبائی اسمبلی کیپٹن (ر) عبدالخالق اچکزئی سینٹرل پولیس آفس کوئٹہ میں منعقدہ یوم شہداء کی تقریب کے موقع پر شہداء کے لواحقین کو تحائف دے رہے ہیں
اسپیکر بلوچستان صوبائی اسمبلی کیپٹن (ر) عبدالخالق اچکزئی سینٹرل پولیس آفس کوئٹہ میں منعقدہ یوم شہداء کی تقریب کے موقع پر شہداء کے لواحقین کو تحائف دے رہے ہیں

تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان