رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 15° صاف 21° / 10°فجر 05:19ظہر 12:16عصر 16:15مغرب 17:53عشا 19:13
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایگزیکٹو ایڈیٹر: کامران جاوید
فیلڈ مارشل عاصم منیر کا پشاور کور ہیڈ کوارٹرز کا دورہ، دہشت گردوں کے خلاف مہم جاری رکھنے کا اعلانعدالتیں مستقبل کے ممکنہ قوانین روکنے کے لیے پیشگی فیصلہ نہیں کر سکتیں: اسلام آباد ہائیکورٹپیٹرولیم لیوی پر حکومت اور جماعت اسلامی کی مذاکراتی کمیٹیوں کا جمعہ کو اسلام آباد میں اجلاسبلوچستان اسمبلی: سردار نظام کے خاتمے اور نواب، سردار کے الفاظ پر پابندی کی قرارداد آج پیش ہوگیشیبہ آئل فیلڈ پر ڈرون حملے کی کوشش، ملبہ گرنے سے فلپائنی اور نیپالی کارکن ہلاک، پاکستانی اور انڈین زخمیپنجاب میں کیمرے والے سمارٹ گلاسز اور خفیہ ریکارڈنگ آلات پر 30 روزہ پابندی، مریم نواز کی سختی سے عمل کی ہدایتوزیراعظم کا پشاور میں اپیکس کمیٹی سے خطاب، خیبرپختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی “انتہائی مجبوری” میں نافذ کرنے کا دعویٰآئی ایم ایف کی پیش گوئی: خطے کی معیشت اس سال 1.3 فیصد سکڑے گی، 2027 میں 6.6 فیصد نموصدر زرداری تین روزہ دورے پر جرمنی روانہ، 23 برس بعد پاکستانی سربراہ مملکت کا پہلا دورہبنوں سے پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی نسیم علی شاہ 30 روز کے لیے ایم پی او کے تحت نظر بندپشاور میں وزیراعظم کی صدارت میں ایپکس کمیٹی کا اجلاس، خیبرپختونخوا پروگرام کے لیے 160 ارب روپے مختصراجپال یادیو نے اہلیہ رادھا کو خاندان کا ہیرا قرار دے دیا، سالگرہ پر جذباتی پیغام

تمپ: ڈپٹی کمشنر برکت علی بلوچ کی زیرِ صدارت ڈسٹرکٹ ہیلتھ کمیٹی کا اجلاس، طبی مراکز میں غفلت ناقابلِ برداشت

تمپ: ڈپٹی کمشنر برکت علی بلوچ کی زیرِ صدارت ڈسٹرکٹ ہیلتھ کمیٹی کا اجلاس، طبی مراکز میں غفلت ناقابلِ برداشت
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

تمپ: ڈپٹی کمشنر برکت علی بلوچ کی زیرِ صدارت ڈسٹرکٹ ہیلتھ کمیٹی (DHC) کا اہم اجلاس ڈپٹی کمشنر آفس تمپ میں منعقد ہوا، جس میں ضلع بھر میں صحتِ عامہ کی سہولیات، سرکاری ہسپتالوں اور بنیادی مراکزِ صحت کی کارکردگی، طبی عملے کی دستیابی، ادویات کی فراہمی اور شعبہ صحت سے متعلق مختلف امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر تمپ شے حق حیات، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر تمپ ڈاکٹر نوروز، پی پی ایچ آئی کے ڈی ایم حاجی خان، متعلقہ اداروں کے نمائندگان اور دیگر افسران نے شرکت کی۔

اجلاس کے دوران ضلع تمپ کے سرکاری ہسپتالوں، بنیادی مراکزِ صحت (BHU)، دیہی مراکزِ صحت (RHC) اور دیگر طبی مراکز میں معیاری طبی سہولیات کی فراہمی، طبی عملے کی حاضری، ضروری ادویات کی دستیابی، حفاظتی ٹیکہ جات، زچہ و بچہ کی صحت، ہنگامی طبی خدمات اور جاری صحت پروگراموں کی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر تمپ برکت علی بلوچ نے کہا کہ عوام کو معیاری اور بروقت طبی سہولیات کی فراہمی ضلعی انتظامیہ کی اولین ذمہ داری ہے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ تمام طبی مراکز میں ڈاکٹرز، پیرا میڈیکل اسٹاف اور دیگر عملہ اپنی ذمہ داریاں پوری دیانتداری اور احساسِ ذمہ داری کے ساتھ انجام دے، جبکہ مریضوں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی میں کسی قسم کی غفلت یا کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ نو قائم شدہ ضلع تمپ میں صحت کے شعبے کو جدید خطوط پر استوار کرنے، طبی سہولیات کو مزید مؤثر بنانے، بنیادی مراکزِ صحت کو فعال کرنے اور عوام کو بہتر علاج معالجے کی سہولت فراہم کرنے کے لیے ضلعی انتظامیہ تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے گی۔

اجلاس کے اختتام پر صحتِ عامہ کے نظام کو مزید مضبوط، مؤثر اور عوام دوست بنانے، اداروں کے درمیان بہتر ہم آہنگی پیدا کرنے اور طبی خدمات کا معیار بلند کرنے کے حوالے سے متعدد اہم فیصلے کیے گئے۔

تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان