وزیراعظم شہباز شریف کی ترکیہ میں ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے ملاقات، خطے کی سیکیورٹی پر گفتگو

اسلام آباد: ترکیہ میں کوپ کانفرنس کے دوران وزیراعظم کی ایرانی صدر سے ملاقات ہوئی، جس میں خطے کی سیکیورٹی صورتحال پر بات ہوئی۔
وزیراعظم شہباز شریف COP31 سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے ترکیہ میں موجود ہیں، جہاں انہوں نے عالمی رہنماؤں سے بھی ملاقاتیں کیں۔ اس دوران ان کی ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان سے علیحدہ ملاقات ہوئی۔
ملاقات میں پاکستان اور ایران کے درمیان دوطرفہ تعلقات اور باہمی تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال ہوا۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان علاقائی صورتحال اور خطے میں امن و استحکام سے متعلق امور پر بھی بات ہوئی۔
اشتہار











