رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 11° جزوی بادل 20° / 10°فجر 05:32ظہر 12:16عصر 16:01مغرب 17:37عشا 19:00
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایڈیٹر: کامران جاوید
عمران خان کو پمز میں آنکھ کا انجیکشن لگا کر واپس اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیاکوہاٹ کے علاقے گمبٹ میں پولیس پارٹی پر فائرنگ، 12 اہلکار زخمیتیراہ سے سابق افغان فوجی گرفتار، پاکستان میں دہشت گردی کے الزاماتماسکو میں یوریشین فلم ایوارڈز، پاکستان کی دو فلمیں ’ویلکم ٹو پنجاب‘ اور ’میرا لیاری‘ نامزدجمعیت علمائے اسلام (ف) اسلام آباد کے امیر اویس عزیز کا 15 دن کا جسمانی ریمانڈ منظورپیٹرول اور ڈیزل سستے ہونے کے بعد لاہور میں ٹرانسپورٹ کرایوں میں کمیپاکستان اور روس کے درمیان 10 سے زائد معاہدوں پر دستخط کی تیاری آخری مراحل میںپٹرول 3 اور ڈیزل 7 روپے فی لیٹر سستا، نئی قیمتیں 12 نومبر سے نافذسالک حسین کا مریم نواز کو مشورہ: سیاست میں ‘وومن کارڈ’ استعمال نہ کریںراولپنڈی ٹیسٹ کا تیسرا دن: سری لنکا 4 وکٹوں پر 404 رنز بنا کر مستحکم پوزیشن میںایران پر دوبارہ حملوں کے معاملے پر ٹرمپ اور نیتن یاہو میں تلخ کلامی کا انکشافاورکزئی میں سیکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 10 مبینہ دہشت گرد ہلاک

آرمی رائفل ایسوسی ایشن سینٹرل میٹ کی اختتامی تقریب، فیلڈ مارشل عاصم منیر کی شرکت

آرمی رائفل ایسوسی ایشن سینٹرل میٹ کی اختتامی تقریب، فیلڈ مارشل عاصم منیر کی شرکت
فائل فوٹو: فیلڈ مارشل عاصم منیر — تصویر: بشکریہ bharatkarnad.com

راولپنڈی: 46ویں پاکستان آرمی رائفل ایسوسی ایشن سینٹرل میٹ کی اختتامی تقریب آرمی مارکس مین شپ یونٹ جہلم میں منعقد ہوئی، جس میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف بھی تقریب میں شریک ہوئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور نیول چیف نے مختلف کیٹیگریز میں کامیابی حاصل کرنے والوں اور رنرز اپ کو ٹرافیاں اور میڈلز تقسیم کیے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق مقابلے 7 اکتوبر سے 11 نومبر تک جاری رہے، جن میں 1500 سے زائد نشانہ بازوں نے حصہ لیا۔ مقابلوں میں پاک فوج، پاک بحریہ، پاک فضائیہ، سول آرمڈ فورسز اور پنجاب، خیبر پختونخوا، بلوچستان، گلگت بلتستان اور فیڈرل رائفل ایسوسی ایشن کی ٹیموں نے شرکت کی۔

چوتھی انٹر سروسز کامبیٹ شوٹنگ چیمپئن شپ پاکستان آرمی نے جیت لی، جبکہ آرمی مارکس مین شپ یونٹ نے وزیراعظم اسکلز ایٹ آرمز بگ بور نیشنل چیلنج میچ اپنے نام کیا۔

فوجی نشانہ بازی کا اعلیٰ ترین اعزاز ماسٹر ایٹ آرمز ٹرافی حوالدار فضل الرحمان کو دیا گیا، جن کا تعلق پنجاب رجمنٹ سے ہے۔ پنجاب رجمنٹ نے یونٹ فائرنگ پروفیشنسی اور انفنٹری سکواڈ میچز میں بھی کامیابی حاصل کی۔

اس موقع پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے نشانہ بازوں کی غیر معمولی مہارت اور درست نشانے بازی کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ نشانہ بازی میں مہارت پیشہ ور فوجی کی نمایاں پہچان ہے، اور چھوٹے ہتھیاروں کے استعمال میں مہارت بنیادی فوجی تربیت کا لازمی حصہ رہنی چاہیے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل نے مقابلوں میں شریک نشانہ بازوں سے ملاقات اور گفتگو بھی کی۔ ان کی آمد پر آئی جی ٹریننگ اینڈ ایویلیوایشن اور کمانڈر راولپنڈی کور نے استقبال کیا۔

اشتہار