رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 11° ابر آلود 20° / 10°فجر 05:32ظہر 12:16عصر 16:01مغرب 17:37عشا 19:00
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایڈیٹر: کامران جاوید
عمران خان کو پمز میں آنکھ کا انجیکشن لگا کر واپس اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیاکوہاٹ کے علاقے گمبٹ میں پولیس پارٹی پر فائرنگ، 12 اہلکار زخمیتیراہ سے سابق افغان فوجی گرفتار، پاکستان میں دہشت گردی کے الزاماتماسکو میں یوریشین فلم ایوارڈز، پاکستان کی دو فلمیں ’ویلکم ٹو پنجاب‘ اور ’میرا لیاری‘ نامزدجمعیت علمائے اسلام (ف) اسلام آباد کے امیر اویس عزیز کا 15 دن کا جسمانی ریمانڈ منظورپیٹرول اور ڈیزل سستے ہونے کے بعد لاہور میں ٹرانسپورٹ کرایوں میں کمیپاکستان اور روس کے درمیان 10 سے زائد معاہدوں پر دستخط کی تیاری آخری مراحل میںپٹرول 3 اور ڈیزل 7 روپے فی لیٹر سستا، نئی قیمتیں 12 نومبر سے نافذسالک حسین کا مریم نواز کو مشورہ: سیاست میں ‘وومن کارڈ’ استعمال نہ کریںراولپنڈی ٹیسٹ کا تیسرا دن: سری لنکا 4 وکٹوں پر 404 رنز بنا کر مستحکم پوزیشن میںایران پر دوبارہ حملوں کے معاملے پر ٹرمپ اور نیتن یاہو میں تلخ کلامی کا انکشافاورکزئی میں سیکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 10 مبینہ دہشت گرد ہلاک

رانا ثنا اللہ: 28ویں ترمیم پر ابھی کوئی تیاری نہیں، بلدیاتی اداروں کو اختیارات کی منتقلی اصل مسئلہ

رانا ثنا اللہ: 28ویں ترمیم پر ابھی کوئی تیاری نہیں، بلدیاتی اداروں کو اختیارات کی منتقلی اصل مسئلہ
فائل فوٹو: رانا ثنا اللہ انٹرویو میں 28ویں ترمیم پر گفتگو — تصویر: بشکریہ geo.tv

اسلام آباد: وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور سینیٹر رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ نئے صوبوں کے بننے یا نہ بننے سے متعلق فیصلہ پارلیمنٹ میں ہونا ہے۔ ابھی حکومت نے 28ویں ترمیم کے حوالے سے ایسی کوئی تیاری نہیں کی کہ کسی سے مشاورت کی جائے۔

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ اگر قانونی سازی ابھی ہو اور عمل اگلے انتخابات کے بعد ہو تو کیا یہ قابل عمل بات لگتی ہے؟ پارلیمنٹ وہ فورم ہے جہاں ریفرنڈم ہونے یا نہ ہونے سے متعلق فیصلہ ہوگا اور یہ بھی طے ہوگا کہ ریفرنڈم کا سوال کیا ہوگا۔

رانا ثنا اللہ کے مطابق 26ویں آئینی ترمیم کی ایک ایک شق پر مباحثہ ہوا اور پھر اتفاقِ رائے ہوا۔ 27ویں ترمیم میں آئینی عدالت بنی تو یہ وہی 26ویں ترمیم کا نامکمل ایجنڈا تھا۔ ان کے بقول ہم تو نمبر پورے کرنے کے بعد ترمیم پارلیمنٹ میں لانے کے حق میں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 18ویں ترمیم میں اختیارات وفاق سے صوبوں کو گئے، مگر صوبوں نے اختیارات آگے نچلی سطح پر منتقل نہیں کیے۔ اصل مسئلہ اختیارات کی نچلی سطح پر منتقلی ہے، جو صوبوں، چھوٹے یونٹس یا بلدیاتی نظام کے ذریعے دور ہو سکتا ہے۔ ان کے مطابق این ایف سی کی طرز پر پی ایف سی ہو جائے اور پیسہ یوسی کو ملے تو سارے اختیارات آ جائیں گے۔ آئینی تحفظ نہ ملنے تک بلدیاتی ادارے کیسے مضبوط ہو سکتے ہیں؟

مولانا فضل الرحمان اور سیکیورٹی کیبن

رانا ثنا اللہ نے کہا کہ اس وقت پاکستان کا مسئلہ دہشت گردی ہے، مولانا فضل الرحمان کے گھر کے باہر پڑا جنریٹر نہیں۔ ہمیں پاکستان کو درپیش مسئلے پر توجہ دینی چاہیے اور اس پر کام کرنا چاہیے۔ مولانا فضل الرحمان کی ہم سے مختلف رائے ہے تو ان سے مکالمہ کیا جا سکتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر لوگوں کو آنے جانے میں مسئلہ ہے تو مولانا فضل الرحمان سے کہا جا سکتا تھا کہ کیبن اور جنریٹر ہٹا دیں۔ ہم کئی بار مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ گئے، وزیراعظم اور محسن نقوی بھی جاتے رہے ہیں۔ ہمیں تو گھر کے باہر سیکیورٹی کیبن یا جنریٹر رکاوٹ نہیں لگا، اب دوبارہ جا کر دیکھیں گے کہ وہ کیبن اور جنریٹر رکاوٹ ہیں یا نہیں۔

انہوں نے کہا کہ کابینہ میٹنگ میں وزیراعظم یا کسی نے بھی مولانا کو دیے گئے نوٹسز پر بات نہیں کی۔ میں نے یہ بات کی تھی کہ ضروری نہیں کہ ہم مولانا کی رائے سے متفق ہوں، اختلاف احترام کے ساتھ کرنا چاہیے۔ مولانا فضل الرحمان سے گزارش کروں گا کہ اپنے جذبات اور غصے پر قابو پائیں۔ ان کا چیلنج کرنے اور تو تکار سے بات کرنے کا انداز بھی مناسب نہیں۔ ضرورت ہے کہ وزیراعظم کی سطح سے مداخلت ہو، دونوں طرف احترام رکھا جاتا ہے۔

پی ٹی آئی اور ملاقاتیں

رانا ثنا اللہ کے مطابق پی ٹی آئی والے ملاقاتوں کا مس یوز روک دیں تو ملاقاتیں شروع ہو جائیں گی۔ سلمان صفدر کی ملاقات کے بعد بھی یہ مسئلہ ہوا، ان کا حوالہ دے کر کہا گیا کہ بلڈ پریشر بڑھ گیا، یہ بات غلط ہے۔ بانی پی ٹی آئی کو بلڈ پریشر بڑھنے کا کوئی مسئلہ نہیں۔

انہوں نے کہا کہ علاج معالجے میں کوئی کوتاہی نہیں، ڈاکٹرز جو تجویز کریں گے اس پر فوری طور پر عمل ہوگا۔ بانی پی ٹی آئی کے علاج معالجے میں پہلے بھی کوئی کوتاہی نہیں کی گئی۔

اشتہار