رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 11° ابر آلود 20° / 10°فجر 05:32ظہر 12:16عصر 16:01مغرب 17:37عشا 19:00
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایڈیٹر: کامران جاوید
عمران خان کو پمز میں آنکھ کا انجیکشن لگا کر واپس اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیاکوہاٹ کے علاقے گمبٹ میں پولیس پارٹی پر فائرنگ، 12 اہلکار زخمیتیراہ سے سابق افغان فوجی گرفتار، پاکستان میں دہشت گردی کے الزاماتماسکو میں یوریشین فلم ایوارڈز، پاکستان کی دو فلمیں ’ویلکم ٹو پنجاب‘ اور ’میرا لیاری‘ نامزدجمعیت علمائے اسلام (ف) اسلام آباد کے امیر اویس عزیز کا 15 دن کا جسمانی ریمانڈ منظورپیٹرول اور ڈیزل سستے ہونے کے بعد لاہور میں ٹرانسپورٹ کرایوں میں کمیپاکستان اور روس کے درمیان 10 سے زائد معاہدوں پر دستخط کی تیاری آخری مراحل میںپٹرول 3 اور ڈیزل 7 روپے فی لیٹر سستا، نئی قیمتیں 12 نومبر سے نافذسالک حسین کا مریم نواز کو مشورہ: سیاست میں ‘وومن کارڈ’ استعمال نہ کریںراولپنڈی ٹیسٹ کا تیسرا دن: سری لنکا 4 وکٹوں پر 404 رنز بنا کر مستحکم پوزیشن میںایران پر دوبارہ حملوں کے معاملے پر ٹرمپ اور نیتن یاہو میں تلخ کلامی کا انکشافاورکزئی میں سیکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 10 مبینہ دہشت گرد ہلاک

بلاول بھٹو کا وزیراعظم سے مطالبہ: پہلے اتحادیوں کو اعتماد میں لیں، اپوزیشن سے نئے جھگڑے نہ چھیڑیں

بلاول بھٹو کا وزیراعظم سے مطالبہ: پہلے اتحادیوں کو اعتماد میں لیں، اپوزیشن سے نئے جھگڑے نہ چھیڑیں
بلاول بھٹو کا وزیراعظم سے مطالبہ: پہلے اتحادیوں کو اعتماد میں لیں، اپوزیشن سے نئے جھگڑے نہ چھیڑیں — تصویر: بشکریہ ایکسپریس

کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ وزیراعظم کو سب سے پہلے اپنے اتحادیوں کو اعتماد میں لینا چاہیے اور اپوزیشن کے ساتھ نئے جھگڑے چھیڑنے کے بجائے افہام و تفہیم سے کام لینا چاہیے۔

وہ وزیراعلیٰ ہاؤس میں سندھ پیپلز ہاؤسنگ فار فلڈ ری ہیبیلیٹیشن (SPHF) کے تحت 10 لاکھ گھروں کی تکمیل کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔

بلاول بھٹو کے مطابق منصوبے کا آغاز قدرتی آفت سے ہوا، تاہم اس سے بیروزگاری کے دوران لوگوں کو معاشی تحفظ بھی ملا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ 10 لاکھ گھروں کی تعمیر کے ساتھ اتنے ہی روزگار کے مواقع بھی پیدا ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں گھر بنانے کی ذمہ داری وفاقی حکومت نے لی تھی اور وہاں تین سال میں 30 ہزار گھر بنے، جبکہ سندھ حکومت نے تین سال میں 10 لاکھ گھر بنائے۔ ان کا کہنا تھا کہ عالمی اداروں سے بات چیت کے دوران وفاقی حکومت صوبائی حکومت کو نااہل قرار دے کر رقم خود مانگ رہی تھی۔ انہوں نے ورلڈ بینک کا شکریہ ادا کیا کہ اس نے سندھ حکومت پر اعتماد کیا۔

بلاول بھٹو نے وزیراعلیٰ سندھ سے کہا کہ وہ عالمی اداروں کو منصوبے کے آڈٹ کی دعوت دیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ اس منصوبے میں کرپشن نہیں ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ ملک کو معاشی آفت کا سامنا ہے اور اس سے نمٹنے کے لیے سیاست کو ری سیٹ کرنا ہوگا، جس کے لیے تمام جماعتوں کو لڑنے کے بجائے مل کر کام کرنا ہوگا۔ ان کے بقول حکومت اور اپوزیشن کے مل کر کام کیے بغیر عوام کو ریلیف ملنا ممکن نہیں۔

بلاول بھٹو نے وزیراعظم شہباز شریف کا شکریہ ادا کیا اور بتایا کہ وزیراعظم سے ملاقات میں تمام کام مل کر کرنے پر اتفاق ہوا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ یہ منصوبہ 1970 کے بعد زمین کی منتقلی کا سب سے بڑا منصوبہ ہے اور گھروں کے ساتھ زمین کی ملکیت خواتین کو دی گئی۔

اشتہار