حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 7 روپے 6 پیسے کمی کا اعلان

اسلام آباد: حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کرتے ہوئے پیٹرول 7 روپے 6 پیسے اور ڈیزل 3 روپے 71 پیسے فی لیٹر سستا کر دیا ہے۔
آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے قیمتوں کے تعین کے بعد نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی نئی قیمت 362 روپے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے، جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 3 روپے 71 پیسے کم ہونے کے بعد 387 روپے 81 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔
پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق 5 نومبر بروز جمعرات صرف ایک روز کے لیے ہوگا۔
اوگرا کے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں نئی قیمتوں کی تفصیلات فراہم کر دی گئی ہیں۔
موضوعات:پیٹرولیم مصنوعات
اشتہار











