رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 11° صاف 20° / 10°فجر 05:27ظہر 12:16عصر 16:05مغرب 17:42عشا 19:03
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایڈیٹر: کامران جاوید
امریکی وسط مدتی انتخابات میں مسلمان امیدواروں کی تاریخی کامیابیاں، الہان عمر اور رشیدہ طلیب بھی کامیابحارث رئوف بگ بیش لیگ میں ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز کی نمائندگی کے لیے پرجوشعبدالسید امریکی سینیٹ کے پہلے مسلمان رکن منتخب، مشی گن میں ری پبلکن مائیک راجرز کو شکستنیپال پریمیئر لیگ تنازع: 7 پاکستانی کرکٹرز وطن واپس آ گئےریاست مین: ڈیموکریٹ ٹرائے جیکسن نے طویل عرصے سے سینیٹر سوزن کولنز کو شکست دے دیہاکی کا مستقبل روشن، سہولتوں کی کمی نہیں؛ جیت کے لیے ٹارگٹ سیٹ کرنا ہوگا: محی الدین وانیٹیکساس میں تاریخی الٹ پھیر: جیمز ٹیلاریکو 1988 کے بعد سینیٹ کی نشست جیتنے والے پہلے ڈیموکریٹکوئٹہ کی عابدہ بتول عالمی ایٹم ویٹ ٹائٹل جیتنے والی پہلی پاکستانی خاتون باکسر بن گئیںگوہر: بانی پی ٹی آئی خیبرپختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی سے باخبر تھےسر تال میوزک اکیڈمی کے باصلاحیت بچوں کا چرچا، علی ڈار کا اکیڈمی کا دورہسرکاری اداروں میں اصلاحات آسان نہیں، مزاحمت کے باوجود تبدیلی کا عمل جاری رکھنا ہوگا: وزیر خزانہایران تنازع کے حل کی امید، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی؛ انڈیکس 1454 پوائنٹس بڑھ گیا

بلوچستان: محکمہ جیل خانہ جات کے غیر حاضر 10 ملازمین برطرف، احکامات جاری

بلوچستان: انسپکٹر جنرل محکمہ جیل خانہ جات بلوچستان نے طویل عرصے سے اپنی جائے تعیناتی سے غیر حاضر رہنے والے محکمہ کے 10 ملازمین کے خلاف مؤثر محکمانہ کارروائی کرتے ہوئے انہیں ملازمت سے برطرف کر دیا ہے۔

قانونی تقاضے اور احکامات

تمام قانونی اور محکمانہ تقاضے پورے کرنے کے بعد بلوچستان ایمپلائز ایفیشنسی اینڈ ڈسپلن ایکٹ، 2011 (Balochistan Employees Efficiency and Discipline Act, 2011) کے تحت مورخہ 30 اکتوبر 2026 کو مذکورہ ملازمین کی برطرفی کے باقاعدہ احکامات جاری کر دیے گئے ہیں۔

انسپکٹر جنرل محکمہ جیل خانہ جات بلوچستان نے واضح کیا کہ محکمہ میں نظم و ضبط، باقاعدہ حاضری اور سرکاری فرائض کی بروقت و مؤثر انجام دہی پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ فرائضِ منصبی میں غفلت، غیر مجاز غیر حاضری اور محکمانہ قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کے مرتکب ملازمین کے خلاف قانون کے مطابق بلاامتیاز کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

انسپکٹر جنرل، محکمہ جیل خانہ جات بلوچستان

موضوعات:
اشتہار