رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 12° صاف 22° / 10°فجر 05:27ظہر 12:16عصر 16:06مغرب 17:42عشا 19:04
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایڈیٹر: کامران جاوید
امریکی وسط مدتی انتخابات میں مسلمان امیدواروں کی تاریخی کامیابیاں، الہان عمر اور رشیدہ طلیب بھی کامیابحارث رئوف بگ بیش لیگ میں ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز کی نمائندگی کے لیے پرجوشعبدالسید امریکی سینیٹ کے پہلے مسلمان رکن منتخب، مشی گن میں ری پبلکن مائیک راجرز کو شکستنیپال پریمیئر لیگ تنازع: 7 پاکستانی کرکٹرز وطن واپس آ گئےریاست مین: ڈیموکریٹ ٹرائے جیکسن نے طویل عرصے سے سینیٹر سوزن کولنز کو شکست دے دیہاکی کا مستقبل روشن، سہولتوں کی کمی نہیں؛ جیت کے لیے ٹارگٹ سیٹ کرنا ہوگا: محی الدین وانیٹیکساس میں تاریخی الٹ پھیر: جیمز ٹیلاریکو 1988 کے بعد سینیٹ کی نشست جیتنے والے پہلے ڈیموکریٹکوئٹہ کی عابدہ بتول عالمی ایٹم ویٹ ٹائٹل جیتنے والی پہلی پاکستانی خاتون باکسر بن گئیںگوہر: بانی پی ٹی آئی خیبرپختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی سے باخبر تھےسر تال میوزک اکیڈمی کے باصلاحیت بچوں کا چرچا، علی ڈار کا اکیڈمی کا دورہسرکاری اداروں میں اصلاحات آسان نہیں، مزاحمت کے باوجود تبدیلی کا عمل جاری رکھنا ہوگا: وزیر خزانہایران تنازع کے حل کی امید، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی؛ انڈیکس 1454 پوائنٹس بڑھ گیا

سیوی: کمشنر عرفان اللہ خان نے ڈویژن بھر میں انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کیا

سیوی: کمشنر سیوی ڈویژن عرفان اللہ خان نے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلا کر ڈویژن بھر میں انسدادِ پولیو مہم کا باقاعدہ افتتاح کر دیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر سیوی میجر (ر) الیاس کبزئی نے بھی بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے اور مہم کے آغاز میں حصہ لیا۔

کمشنر عرفان اللہ خان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سیوی ڈویژن کے تینوں اضلاع سیوی، کچھی اور ساوتھ ڈیرہ بگٹی میں انسدادِ پولیو مہم کے دوران مجموعی طور پر تقریباً ایک لاکھ 42 ہزار بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

مہم ڈویژن کی 64 یونین کونسلز میں جاری رہے گی، جس کے لیے محکمہ صحت کی ٹیمیں گھر گھر جا کر پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں گی۔

کمشنر نے علمائے کرام، قبائلی معتبرین، والدین اور معاشرے کے تمام طبقات سے اپیل کی کہ وہ انسدادِ پولیو مہم کو کامیاب بنانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں اور اپنے پانچ سال تک کی عمر کے تمام بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے ضرور پلوائیں۔

انہوں نے کہا کہ پولیو کا خاتمہ ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے اور ہر بچے کو پولیو سے محفوظ بنانا قومی فریضہ ہے۔

کمشنر نے مزید کہا کہ مہم کے دوران پولیو ٹیموں کی حفاظت اور موثر انداز میں فرائض کی انجام دہی کے لیے سکیورٹی کے بہترین انتظامات کیے جائیں گے تاکہ تمام علاقوں میں مہم کو بلا تعطل جاری رکھتے ہوئے مقررہ ہدف حاصل کیا جا سکے۔

وزیراعلیٰ بلوچستان کے وژن کے مطابق پولیو سے پاک بلوچستان اور صحت مند مستقبل کی تشکیل کے لیے انسدادِ پولیو مہم کو موثر اور کامیاب بنانا حکومت بلوچستان کی ترجیحات میں شامل ہے۔

اشتہار