رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 10° صاف 20° / 10°فجر 05:27ظہر 12:16عصر 16:05مغرب 17:42عشا 19:03
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایڈیٹر: کامران جاوید
امریکی وسط مدتی انتخابات میں مسلمان امیدواروں کی تاریخی کامیابیاں، الہان عمر اور رشیدہ طلیب بھی کامیابحارث رئوف بگ بیش لیگ میں ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز کی نمائندگی کے لیے پرجوشعبدالسید امریکی سینیٹ کے پہلے مسلمان رکن منتخب، مشی گن میں ری پبلکن مائیک راجرز کو شکستنیپال پریمیئر لیگ تنازع: 7 پاکستانی کرکٹرز وطن واپس آ گئےریاست مین: ڈیموکریٹ ٹرائے جیکسن نے طویل عرصے سے سینیٹر سوزن کولنز کو شکست دے دیہاکی کا مستقبل روشن، سہولتوں کی کمی نہیں؛ جیت کے لیے ٹارگٹ سیٹ کرنا ہوگا: محی الدین وانیٹیکساس میں تاریخی الٹ پھیر: جیمز ٹیلاریکو 1988 کے بعد سینیٹ کی نشست جیتنے والے پہلے ڈیموکریٹکوئٹہ کی عابدہ بتول عالمی ایٹم ویٹ ٹائٹل جیتنے والی پہلی پاکستانی خاتون باکسر بن گئیںگوہر: بانی پی ٹی آئی خیبرپختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی سے باخبر تھےسر تال میوزک اکیڈمی کے باصلاحیت بچوں کا چرچا، علی ڈار کا اکیڈمی کا دورہسرکاری اداروں میں اصلاحات آسان نہیں، مزاحمت کے باوجود تبدیلی کا عمل جاری رکھنا ہوگا: وزیر خزانہایران تنازع کے حل کی امید، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی؛ انڈیکس 1454 پوائنٹس بڑھ گیا

گوادر: ایم پی اے مولانا ہدایت الرحمٰن نے محکمہ زراعت کے امیدواروں میں تقرری کے آرڈرز تقسیم کیے

گوادر: محکمہ زراعت حکومت بلوچستان میں بھرتیوں کے سلسلے میں ضلعی کوٹے کی بنیاد پر ضلع گوادر کے اہل امیدواروں میں تقرری کے آرڈرز تقسیم کر دیے گئے۔ اس سلسلے میں رکن صوبائی اسمبلی مولانا ہدایت الرحمٰن بلوچ نے امیدواروں میں باقاعدہ تقرری کے آرڈرز تقسیم کیے۔

اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع مقبول احمد بلوچ، ایگریکلچر افسر حاجی آمین اللہ پسنی، کوکونٹ فارم کے انچارج وسیم نور اور محکمہ زراعت کے دیگر متعلقہ حکام بھی ان کے ہمراہ تھے۔

تقرریوں کا عمل ضلعی کوٹے کے تحت متعلقہ قواعد و ضوابط کی روشنی میں عمل میں لایا گیا، جس کا مقصد ضلع گوادر کے اہل امیدواروں کو سرکاری ملازمتوں میں نمائندگی اور روزگار کے مواقع فراہم کرنا ہے۔ اس عمل میں میرٹ، علاقائی کوٹے اور مقررہ خواتین کوٹے کو مدنظر رکھا گیا۔

اس پیش رفت سے ضلع گوادر کے اہل نوجوانوں کو سرکاری ملازمتوں کے مواقع میسر آئیں گے، جبکہ محکمہ زراعت میں مقامی افرادی قوت کی شمولیت سے زرعی خدمات اور توسیعی سرگرمیوں کو مزید موثر بنانے میں بھی مدد ملے گی۔

اشتہار