رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 10° صاف 20° / 10°فجر 05:27ظہر 12:16عصر 16:05مغرب 17:42عشا 19:03
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایڈیٹر: کامران جاوید
امریکی وسط مدتی انتخابات میں مسلمان امیدواروں کی تاریخی کامیابیاں، الہان عمر اور رشیدہ طلیب بھی کامیابحارث رئوف بگ بیش لیگ میں ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز کی نمائندگی کے لیے پرجوشعبدالسید امریکی سینیٹ کے پہلے مسلمان رکن منتخب، مشی گن میں ری پبلکن مائیک راجرز کو شکستنیپال پریمیئر لیگ تنازع: 7 پاکستانی کرکٹرز وطن واپس آ گئےریاست مین: ڈیموکریٹ ٹرائے جیکسن نے طویل عرصے سے سینیٹر سوزن کولنز کو شکست دے دیہاکی کا مستقبل روشن، سہولتوں کی کمی نہیں؛ جیت کے لیے ٹارگٹ سیٹ کرنا ہوگا: محی الدین وانیٹیکساس میں تاریخی الٹ پھیر: جیمز ٹیلاریکو 1988 کے بعد سینیٹ کی نشست جیتنے والے پہلے ڈیموکریٹکوئٹہ کی عابدہ بتول عالمی ایٹم ویٹ ٹائٹل جیتنے والی پہلی پاکستانی خاتون باکسر بن گئیںگوہر: بانی پی ٹی آئی خیبرپختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی سے باخبر تھےسر تال میوزک اکیڈمی کے باصلاحیت بچوں کا چرچا، علی ڈار کا اکیڈمی کا دورہسرکاری اداروں میں اصلاحات آسان نہیں، مزاحمت کے باوجود تبدیلی کا عمل جاری رکھنا ہوگا: وزیر خزانہایران تنازع کے حل کی امید، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی؛ انڈیکس 1454 پوائنٹس بڑھ گیا
صفحہ اول› بلوچستان ›مستونگ

مستونگ: ویٹ لفٹر محمد یاسر بنگلزئی کو ایشین اور ورلڈ برونز میڈلز پر مبارکباد

مستونگ: ڈسٹرکٹ مستونگ ویٹ لفٹنگ ایسوسی ایشن کے صدر حاجی قادر بخش بنگلزئی نے انٹرنیشنل ویٹ لفٹر محمد یاسر بنگلزئی کو مبارکباد پیش کی ہے، جنہوں نے مستونگ کا نام روشن کر دیا ہے۔

مستونگ کے لیے یہ اعزاز کی بات ہے کہ محمد یاسر بنگلزئی نے اسلام آباد میں منعقدہ دوسری ایشین اینڈ ورلڈ ماسٹر ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ اور گرینڈ پرکس 2026 میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایشین اور ورلڈ برونز میڈلز جیت لیے۔

محمد یاسر بنگلزئی کی اس نمایاں کامیابی نے نہ صرف بنگلزئی بلکہ پورے علاقے کا نام روشن کیا ہے۔ ان کی کامیابی محنت، عزم، مستقل مزاجی اور کھیلوں سے وابستگی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

ان کی اس شاندار کامیابی پر اہلِ مستونگ اور کھیلوں سے دلچسپی رکھنے والے حلقوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔ محمد یاسر بنگلزئی کی کامیابی نوجوان نسل کے لیے ایک قابلِ تقلید مثال ہے کہ محنت، لگن اور حوصلے سے بین الاقوامی سطح پر ملک و قوم کا نام روشن کیا جا سکتا ہے۔

موضوعات:
اشتہار