رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 10° صاف 22° / 9°فجر 05:20ظہر 12:16عصر 16:15مغرب 17:52عشا 19:12
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایگزیکٹو ایڈیٹر: کامران جاوید
بیوٹمز یونیورسٹی سالانہ اسپورٹس فیسٹیول کا گورنر جعفر خان مندوخیل نے افتتاح کیامعاشی استحکام کے بعد گہری ادارہ جاتی اصلاحات کا مرحلہ شروع، وزیراعظم کی A&M وفد سے گفتگوفیلڈ مارشل عاصم منیر کا پشاور کور ہیڈ کوارٹرز کا دورہ، دہشت گردوں کے خلاف مہم جاری رکھنے کا اعلانعدالتیں مستقبل کے ممکنہ قوانین روکنے کے لیے پیشگی فیصلہ نہیں کر سکتیں: اسلام آباد ہائیکورٹپیٹرولیم لیوی پر حکومت اور جماعت اسلامی کی مذاکراتی کمیٹیوں کا جمعہ کو اسلام آباد میں اجلاسبلوچستان اسمبلی: سردار نظام کے خاتمے اور نواب، سردار کے الفاظ پر پابندی کی قرارداد آج پیش ہوگیشیبہ آئل فیلڈ پر ڈرون حملے کی کوشش، ملبہ گرنے سے فلپائنی اور نیپالی کارکن ہلاک، پاکستانی اور انڈین زخمیپنجاب میں کیمرے والے سمارٹ گلاسز اور خفیہ ریکارڈنگ آلات پر 30 روزہ پابندی، مریم نواز کی سختی سے عمل کی ہدایتوزیراعظم کا پشاور میں اپیکس کمیٹی سے خطاب، خیبرپختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی “انتہائی مجبوری” میں نافذ کرنے کا دعویٰآئی ایم ایف کی پیش گوئی: خطے کی معیشت اس سال 1.3 فیصد سکڑے گی، 2027 میں 6.6 فیصد نموصدر زرداری تین روزہ دورے پر جرمنی روانہ، 23 برس بعد پاکستانی سربراہ مملکت کا پہلا دورہبنوں سے پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی نسیم علی شاہ 30 روز کے لیے ایم پی او کے تحت نظر بند

بیوٹمز یونیورسٹی سالانہ اسپورٹس فیسٹیول کا گورنر جعفر خان مندوخیل نے افتتاح کیا

بیوٹمز یونیورسٹی سالانہ اسپورٹس فیسٹیول کا گورنر جعفر خان مندوخیل نے افتتاح کیا
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

کوئٹہ: گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل نے بیوٹمز یونیورسٹی کے سالانہ اسپورٹس فیسٹیول کا افتتاح کیا۔

بیوٹمز یونیورسٹی کا کھیل کا میدان چھ برس کے بعد آج ایک بار پھر رنگوں، ولولوں اور نوجوانوں کے جوش و خروش سے جگمگا اٹھا۔ تین ہزار سے زائد کھلاڑیوں نے چودہ مختلف کھیلوں میں شرکت کر کے افتتاحی تقریب کو ایک شاندار جشن میں بدل دیا۔

ڈھول کی تھاپ پر نوجوانوں کے روایتی رقص نے سماں باندھ دیا اور مہمانوں سمیت خاصکر شائقین کو خوشی سے جھومنے پر مجبور کر دیا۔

قبل ازیں گورنر بلوچستان اور امریکہ سے آئے ہوئے مہمانان گرامی تنویر احمد اور عذیر حسن کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔

تقریب میں امریکہ سے آئے ہوئے مہمانان گرامی تنویر احمد، سید عذیر حسن، صوبائی وزیر میر عاصم کرد گیلو، وائس چانسلر بیوٹمز یونیورسٹی ڈاکٹر خالد حفیظ، پرو وائس چانسلر ڈاکٹر میروائس، پرنسپل سیکرٹری ٹو گورنر بلوچستان عبدالناصر دوتانی سمیت ہزاروں کھلاڑی اور شائقین شریک تھے۔

گورنر کا خطاب

شرکاء سے خطاب میں گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل نے کہا کہ آج ہم ایک ایسے یادگار سلسلے کا آغاز کر رہے ہیں جو نوجوانوں کی صلاحیتوں کو نکھارتا اور تخلیقی توانائیوں کو جلا بخشتا ہے۔

یہ شاندار اسپورٹس فیسٹیول اس حقیقت کا ثبوت ہے کہ ہماری یونیورسٹیوں کا مقصد صرف روایتی ڈگریاں دینا نہیں بلکہ ایسی باشعور، خوداعتماد اور ذمہ دار نسل تیار کرنا ہے جو مستقبل قریب کی قیادت سنبھال سکے۔

انہوں نے کہا کہ اسپورٹس میلہ، تقریری مقابلہ، موسیقی، مصوری، مجسمہ سازی اور دیگر تخلیقی مشاغل کو محض غیرنصابی سرگرمیاں کہنا درست نہیں، بلکہ یہ ہم نصابی سرگرمیاں معیاری تعلیم و تربیت کا اہم حصہ ہیں۔ دیگر پبلک سیکٹر یونیورسٹیوں کو بھی اسپورٹس فیسٹیول شروع کرنا چاہیے۔

گورنر مندوخیل نے کہا کہ بیوٹمز یونیورسٹی اپنے طلباء و طالبات کو تخلیقی و تنقیدی صلاحیتوں کے اظہار کے لیے قابل فخر پلیٹ فارم فراہم کر رہی ہے۔

اسپورٹس فیسٹیول نوجوانوں کو سکھاتا ہے کہ کامیابی صرف انفرادی صلاحیت کا نتیجہ نہیں بلکہ اصل کامیابی اجتماعی کوشش، باہمی اعتماد، مسلسل محنت اور ڈسپلن سے حاصل ہوتی ہے۔

گورنر نے کہا کہ وائس چانسلر ڈاکٹر خالد حفیظ، پرو وائس چانسلر ڈاکٹر میروائس کاسی اور ان کی پوری ٹیم خراجِ تحسین کی مستحق ہے کہ وہ اپنے زیرِ تعلیم اسٹوڈنٹس کو ایسا ماحول فراہم کر رہے ہیں جہاں تعلیم کے ساتھ کھیل، تخلیقی اظہار اور فکری نشوونما کو بھی اہمیت دی جا رہی ہے۔

ہمارے نوجوان بے پناہ صلاحیتوں کے مالک ہیں۔ ضروری ہے کہ انہیں مناسب مواقع، فکری رہنمائی، جدید سہولیات اور سازگار ماحول فراہم کیا جائے تاکہ وہ نیشنل اور انٹرنیشنل سطح پر ملک و قوم کا نام روشن کریں۔ زندگی خود ہی ایک میدانِ مقابلہ ہے۔

انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ ہمارے نوجوانوں کو سائنٹفک سوچ، جدید ہنر، کامیابی اور کامرانی کی بلندیوں تک پہنچائے اور وطنِ عزیز کو دیرپا ترقی، پائیدار امن اور معاشی خوشحالی کا گہوارہ بنائے۔

مہمانوں کے خطابات

امریکہ سے آئے ہوئے مہمان تنویر احمد نے کہا کہ بلوچ، پشتون، سندھی، پنجابی، ہزارہ اور گلگتی سمیت مختلف ثقافتی و لسانی شناختوں سے تعلق رکھنے والے افراد کو ایک پرچم تلے متحد دیکھ کر دلی خوشی ہوئی۔

انہوں نے تین ہزار کھلاڑیوں پر زور دیا کہ وہ نئے تخلیقی آئیڈیاز پیش کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر ان تین ہزار نوجوانوں میں سے ہر ایک منفرد خیال پیش کرے تو یہ خیالات عالمی سطح پر پاکستان کی تخلیقی فکر اور نوجوانوں کے مثبت کردار کی عکاسی کر سکتے ہیں۔

سید عذیر حسن نے کہا کہ آج ہمیں پورے بلوچستان کے رنگ ایک ساتھ دیکھنے کا موقع ملا، جہاں مختلف قومیتوں، ثقافتوں اور زبانوں سے تعلق رکھنے والے نوجوان ایک پلیٹ فارم پر جمع ہوئے۔

یہ خوبصورت منظر اس حقیقت کا عملی اظہار ہے کہ ہماری مشترکہ قومی شناخت پاکستانیت ہے جو ہمیں ایک دوسرے سے جوڑتی ہے۔

گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل بیوٹمز یونیورسٹی میں سالانہ سپورٹس فیسٹیول کی افتتاحی تقریب کے شرکاء سے خطاب کر رہے ہیں۔
گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل بیوٹمز یونیورسٹی میں سالانہ سپورٹس فیسٹیول کی افتتاحی تقریب کے شرکاء سے خطاب کر رہے ہیں۔
گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل اور مہمانان گرامی بیوٹمز یونیورسٹی کے سالانہ سپورٹس فیسٹیول میں ڈھول کی تھاپ پر ثقافتی رقص سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔
گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل اور مہمانان گرامی بیوٹمز یونیورسٹی کے سالانہ سپورٹس فیسٹیول میں ڈھول کی تھاپ پر ثقافتی رقص سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔
گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل کا بیوٹمز سالانہ سپورٹس فیسٹیول کے منتظمین اور مہمانان گرامی کے ساتھ گروپ فوٹو۔
گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل کا بیوٹمز سالانہ سپورٹس فیسٹیول کے منتظمین اور مہمانان گرامی کے ساتھ گروپ فوٹو۔

تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان