بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے خواہش مند رفقاء کی فہرست جیل حکام کو دے دی گئی

اسلام آباد (اعتماد ڈیسک): بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے خواہش مند پارٹی رفقاء کی فہرست جیل حکام کے حوالے کر دی گئی ہے۔ یہ فہرست بانی پی ٹی آئی کے فوکل پرسن اویس یونس چودھری ایڈووکیٹ نے جیل حکام کو فراہم کی۔
ذرائع کے مطابق ملاقات کے خواہش مند رفقاء کی اس فہرست میں مرتضیٰ طوری، رئیس قیوم، حمزہ گیلانی، مبشر عباسی، ندیم عباسی اور عاصمہ راجا کے نام شامل کیے گئے ہیں۔
دوسری جانب جیل حکام کی جانب سے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے آنے والے رفقاء کی فہرست مقررہ طریقہ کار کے تحت دیکھی جائے گی، یعنی فہرست میں شامل ناموں کی جانچ جیل کے طے شدہ ضابطے کے مطابق کی جائے گی۔











