رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 11° صاف 22° / 9°فجر 05:20ظہر 12:16عصر 16:15مغرب 17:52عشا 19:12
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایگزیکٹو ایڈیٹر: کامران جاوید
بیوٹمز یونیورسٹی سالانہ اسپورٹس فیسٹیول کا گورنر جعفر خان مندوخیل نے افتتاح کیامعاشی استحکام کے بعد گہری ادارہ جاتی اصلاحات کا مرحلہ شروع، وزیراعظم کی A&M وفد سے گفتگوفیلڈ مارشل عاصم منیر کا پشاور کور ہیڈ کوارٹرز کا دورہ، دہشت گردوں کے خلاف مہم جاری رکھنے کا اعلانعدالتیں مستقبل کے ممکنہ قوانین روکنے کے لیے پیشگی فیصلہ نہیں کر سکتیں: اسلام آباد ہائیکورٹپیٹرولیم لیوی پر حکومت اور جماعت اسلامی کی مذاکراتی کمیٹیوں کا جمعہ کو اسلام آباد میں اجلاسبلوچستان اسمبلی: سردار نظام کے خاتمے اور نواب، سردار کے الفاظ پر پابندی کی قرارداد آج پیش ہوگیشیبہ آئل فیلڈ پر ڈرون حملے کی کوشش، ملبہ گرنے سے فلپائنی اور نیپالی کارکن ہلاک، پاکستانی اور انڈین زخمیپنجاب میں کیمرے والے سمارٹ گلاسز اور خفیہ ریکارڈنگ آلات پر 30 روزہ پابندی، مریم نواز کی سختی سے عمل کی ہدایتوزیراعظم کا پشاور میں اپیکس کمیٹی سے خطاب، خیبرپختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی “انتہائی مجبوری” میں نافذ کرنے کا دعویٰآئی ایم ایف کی پیش گوئی: خطے کی معیشت اس سال 1.3 فیصد سکڑے گی، 2027 میں 6.6 فیصد نموصدر زرداری تین روزہ دورے پر جرمنی روانہ، 23 برس بعد پاکستانی سربراہ مملکت کا پہلا دورہبنوں سے پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی نسیم علی شاہ 30 روز کے لیے ایم پی او کے تحت نظر بند

زیارت میں مبینہ ڈرون حملے کے خلاف احتجاج، پشتونخوامیپ اور پی ٹی ایم کا مظاہرہ

زیارت میں مبینہ ڈرون حملے کے خلاف احتجاج، پشتونخوامیپ اور پی ٹی ایم کا مظاہرہ
فائل فوٹو: زیارت میں ڈرون حملے کے خلاف احتجاج — تصویر: بشکریہ tribune.com.pk

زیارت: پشتونخوا ملی عوامی پارٹی اور پشتون تحفظ موومنٹ کی جانب سے زیارت میں مبینہ ڈرون حملے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ حملے میں محمد مہربان شہید جبکہ منظور احمد اور فیروز خان شدید زخمی ہوئے۔

مظاہرہ زیارت بازار میں منعقد ہوا، جو بازار میں گشت کے بعد احتجاجی جلسے میں تبدیل ہو گیا۔ مظاہرین نے دہشت گردی نامنظور، بدامنی نامنظور اور ہم اپنی زمین پر امن چاہتے ہیں کے نعرے لگائے۔

مظاہرین نے ڈرون حملے کے ذمہ داروں کو سخت سزا دینے اور شہدا و زخمیوں کو معاوضہ اور علاج فراہم کرنے کا مطالبہ کیا۔

رہنماؤں کا خطاب

جلسے سے پشتونخوامیپ کے مرکزی جنرل سیکرٹری عبدالرحیم زیارتوال اور جمیل خان نے خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ مالداروں اور چرواہوں پر حملہ دراصل قدرتی خزانوں سے بھرے علاقے کو پشتونوں سے خالی کرانے کی سازش ہے، جسے کسی صورت قبول نہیں کیا جا سکتا۔

انہوں نے کہا کہ صوبے کے عوام کے مفادات کے خلاف مائنز منرل ایکٹ دراصل قبضہ گیری کی سازش تھا اور 8 فروری 2024 کے الیکشن کی نشستوں کی نیلامی اور مسلط ٹولے سے پشتونخوا وطن کے قدرتی معدنی خزانوں پر قبضہ گیری تھی۔

مقررین کے مطابق آج مائنز منرل اور اس کی بعض اقسام کو نکالنے کی دنیا بھر میں سخت مخالفت پائی جاتی ہے اور خود امریکہ کے عوام نے بھی ایسے ریئر منرل نکالنے کی اجازت نہیں دی۔

انہوں نے کہا کہ ہم اپنے وطن اور اس کے قدرتی خزانوں کے مالک ہیں۔ مسلط کرپٹ ٹولے سے سمجھوتوں اور سازشوں کے ذریعے ہمارے مائنز اور منرل نکالنے کی کوشش درست راستہ نہیں۔ وطن کے مالکوں اور نمائندوں سے پوچھے بغیر بنائی گئی پالیسیوں کے اثرات منفی ہوں گے۔

رہنماؤں نے کہا کہ قبضہ گیری کے لیے لاشیں پھینکنا ملک، وطن اور ان کے باسیوں سے غداری کے مترادف ہے اور اسے کسی صورت قبول نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے بدامنی، دہشت گردی اور سرکار کی جانب سے قتل و قتال کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی اور دہشت گردی و بدامنی کے خاتمے کا مطالبہ کیا۔